Categories: تفریح

نمرتا شروڈکر نے ‘جب پیار کسی سے ہوتا ہے’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھ کر کیا تھا دھمال، سالگرہ پر لوگوں نے کچھ اس انداز میں دی مبارک باد

برتھ ڈے اسپیشل 22 جنوری

سابق مس انڈیا فلم اداکارہ نمرتا شروڈکر 22 جنوری 1972 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ وہ فلم اداکارہ شلپا شروڈکر کی بہن ہیں۔ نمرتا شروڈکر نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا۔ سال 1993 میں نمرتا نے مس  انڈیا کا خطاب جیتا جس کے بعد وہ سرخیوں میں آگئیں۔ یہ ٹائٹل جیتنے کے بعد نمرتا نے مس یونیورس مقابلے کے لیے بھی سخت محنت کی۔ لیکن یہاں وہ چھٹے نمبر پر رہیں۔

نمرتا نے بالی ووڈ کا رخ کیا اور 1998 میں سلمان خان اور ٹوئنکل کھنہ کی جب پیار کسی سے ہوتا ہے میں ایک چھوٹے سے کردار سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ بالی ووڈ میں بطور لیڈ اداکارہ نمرتا کی پہلی فلم 'میرے دو انمول رتن' تھی۔اس فلم میں نمرتا کی اداکاری کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔ اس کے بعد نمرتا کئی فلموں میں نظر آئیں۔ نمرتا شروڈکر کی چند نمایاں فلموں میں ہیرو ہندوستانی، کچے دھاگے، پکار، آواز، تیرا میرا ساتھ رہے، البیلا، دل ول پیار ویار، تہذیب، ایل او سی کارگل وغیرہ شامل ہیں۔

اسی دوران نمرتا کو 2000 میں تیلگو فلم 'وامسی' میں مرکزی کردار ادا کرنے کا موقع بھی ملا۔ اس فلم میں ان کے مقابل ساؤتھ کے سپر اسٹار مہیش بابو نظر آئے تھے۔ نمرتا پہلی بار تیلگو فلم میں کام کر رہی تھیں۔ نمرتا اور مہیش بابو فلم 'وامسی' کے سیٹ پر ملے اور محبت میں گرفتار ہوئے اور 4 سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور 10 فروری 2005 کو خاندان کی رضامندی سے دونوں نے شادی کر لی۔    نمرتا شروڈکر اور مہیش بابو کے دو بچے ہیں بیٹا گوتم اور بیٹی ستارہ۔ شادی کے بعد نمرتا فلموں سے دور رہیں۔ وہیں مہیش بابو کا شمار ساؤتھ فلموں کے ٹاپ اداکاروں میں ہوتا ہے۔نمرتا شروڈکر بھلے ہی فلمی دنیا سے دور ہوں لیکن وہ اکثر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے جڑی رہتی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago