تفریح

فلم ’کل ہو نا ہو‘ کے 19 سال مکمل ,کرن جوہر نے ان دیکھی تصاویر شیئر کیں

دھرما پروڈکشن کے بینر تلے سال 2003 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان، پریتی زنٹا اور سیف علی خان کی فلم ‘کل ہو نا ہو’ نے اپنی ریلیز کے 19 سال مکمل کر لیے ہیں۔

اس خاص موقع کا جشن مناتے ہوئے کرن جوہر نے فلم کے سیٹ سے کچھ ان دیکھی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے کرن جوہر نے لکھا – ’زندگی بھر کی یادیں، دل کی دھڑکن میں! اس فلم نے مجھے اس سے زیادہ دیا، اس نے مجھے خوشی دی، ایک اٹوٹ بندھن، کہانی کہنے کے لیے ایک مختلف لینس دیا، اور یقیناً- آخری فلم سیٹ جس میں میں اپنے والد کے ساتھ ہو  سکتا تھا۔ میں اس فلم کے لیے ان کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا! #کل ہو نا ہو کے 19 سال!’۔

کرن جوہر کی یہ پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ 27 نومبر 2003 کو ریلیز ہونے والی فلم ’کل ہو نا ہو‘ ایک رومانٹک کامیڈی ڈرامہ کو ناظرین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔

اس فلم کی ہدایت کاری نِکھل اڈوانی نے کی تھی جب کہ اس کا اسکرین پلے کرن جوہر نے لکھا تھا۔ فلم کے گانے اور فلم دونوں باکس آفس پر سپر ہٹ ہوئے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago