Urdu News

یوم پیدائش پر میکرس نے جاری کیا’برہماستر’ سے عالیہ بھٹ کا فرسٹ لک

یوم پیدائش پر میکرس نے جاری کیا'برہماستر' سے عالیہ بھٹ کا فرسٹ لک

ایان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بنی 'برہماستر' کافی عرصے سے خبروں میں ہے۔ 'برہماستر' میں امیتابھ بچن، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان تینوں اداکاروں کے علاوہ فلم میں ناگارجن، ڈمپل کپاڈیہ اور مونی رائے بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ رنبیر کپور کی فلم کا فرسٹ لک پہلے ہی سامنے آ چکا ہے۔ وہیں منگل کو عالیہ بھٹ کے یوم پیدائش پر فلم سے اداکارہ کی پہلی جھلک بھی سامنے آئی ہے۔ فلمساز ایان مکھرجی نے عالیہ کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ لک  میں عالیہ ایشا کے کردار میں کافی حیران سی نظر آرہی ہیں۔

شائقین اب فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ فلم کا موشن پوسٹر بھی بدھ کو ریلیز کیا جائے گا۔

 ایان مکھرجی کی فینٹسی ایکشن فلم 'برہماستر' میں امیتابھ برہما کے روپ میں نظر آئیں گے، رنبیر شیو اور عالیہ بھٹ ایشا کے روپ میں نظر آئیں گی۔ ان سب کے علاوہ اداکار اکی نینی ناگارجن بھی فلم میں اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کو مشترکہ طور پر کرن جوہر، رنبیر کپور، اپوروا مہتا اور نامت مکھرجی نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ پانچ زبانوں ہندی، تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں 9 ستمبر 2022 کو ریلیز ہوگی۔

Recommended