تفریح

بھارت کی مایہ ناز گلوکارہ آشا بھونسلے کی سالگرہ پر ان کی پوتی نے نادر و نایاب تصویر جاری کی

معروف گلوکارہ آشا بھوسلے آج اپنی 89ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس خاص موقع پر ان کی پوتی جنائی نے گلوکار کے ساتھ ایک  نادر و نایاب تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔ ویڈیو میں جنائی اپنی دادی آشا بھوسلے کے ساتھ اسٹیج پر گاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

ویڈیو جاری کرتے ہوئے جنائی نے لکھا- ’89 سال ہر شخص آپ کی طرح گانا چاہتا ہے۔ تم نے مجھے آواز دی، لیکن پہچان بنانا بھی سکھایا، اچھا انسان بننا بھی سکھایا، تم نے مجھے آسمان کا انتخاب کرنا بھی سکھایا، لیکن پاؤں زمین پر رکھنا بھی سکھایا۔

تم نے میرے خوابوں کو صحیح سمت دی اور یقیناً میرا فرض تھا کہ میں تمہارا ساتھ دوں، تم نے میری قابلیت پر بھروسہ کیا اور مجھے دن ہو یا رات بہت پیار دیا۔

آشا بھوسلے اور جنائی کا یہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ آشا بھوسلے 8 ستمبر 1933 کو سانگلی، مہاراشٹرا میں آنجہانی دینا ناتھ منگیشکر کے ہاں پیدا ہوئیں، جو ہندی سنیما کے معروف گلوکار اور اداکار تھے۔

ایک اچھے گلوکار ہونے کی وجہ سے دیناناتھ نے بچپن ہی سے اپنی بیٹیوں کو موسیقی کی تعلیم دینا شروع کر دی۔ جب آشا بھوسلے نو سال کی تھیں تو ان کے والد کا انتقال ہو گیا۔

اپنے والد دینا ناتھ منگیشکر کی موت کے بعد، آشا بھونسلے اپنے خاندان کے ساتھ پونے سے کولہاپور اور پھر ممبئی چلی گئیں۔ اس کے بعد آشا بھوسلے نے اپنی بڑی بہن لتا منگیشکر کے ساتھ فلموں میں گلوکاری اور اداکاری شروع کی۔

آشا بھوسلے نے  پہلا گیت 1943 میں اپنی پہلی مراٹھی فلم ماجھا بال میں گایا تھا۔ اس کے بعد آشا بھونسلے نے اپنا پہلا ہندی گانا 1948 میں فلم چنریا میں گایا اور اس گانے کے بول تھے ساون آیا۔

اس کے بعد آشا نے چند اور فلموں میں گانے گائے جنہیں بہت پسند کیا گیا۔جب آشا 16 سال کی تھیں تو انہیں اپنی عمر سے تقریباً دو گنی عمرکے شخص سے پیار ہو گیا۔

 یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ لتا منگیشکر کے پرسنل سیکرٹری گنپت راؤ بھونسلے تھے۔ آشا ان کی محبت میں اس قدر گرفتار ہو گئیں کہ انہوں نے اپنے خاندان کے خلاف جا کر گنپت راؤ سے شادی کر لی جس کے بعد ان کے خاندانی تعلقات میں تلخی پیدا ہو گئی۔

خاص طور پر لتا منگیشکر بہن آشا سے بہت ناراض ہوئیں اور دونوں بہنوں کے درمیان بات چیت بھی بند ہوگئی۔ لتا کو لگا کہ گنپت آشا کے لئے بہتر انتخاب نہیں ہیں۔

تاہم، بعد میں بہنوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہو گیا. آشا بھونسلے اور گنپت راؤ کے تین بچے تھے، لیکن یہ رشتہ زیادہ دن نہیں چل سکا۔ اس کے بعد آشا بھونسلے نے اپنا کیریئر بنانا شروع کیا۔

سال 1980 میں، آشا نے مشہور موسیقار راہل دیو برمن سے شادی کر لی۔ لیکن یہ شادی زیادہ دنوں تک نہ چل سکی کیونکہ 1994 میں آر ڈی برمن کا انتقال ہو گیا۔

آشا بھونسلے نے تقریباً تمام بڑے گلوکاروں جنمیں گزرے زمانے کے مشہور گوکار طلعت محمود اور محمد رفیع شامل ہیں کئی گانے گائے۔ لیکن آشا بھونسلے کی آواز سب سے زیادہ کشور کمار کے ساتھ  فلم شائقین کو پسند آئی۔ آشا آج بھی سرگرم ہیں۔ ان کا جادو آج بھی برقرار ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago