سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی بایوپک’ میں رہوں یا نہ رہوں یہ دیش رہنا چاہئے – اٹل ‘ کولیکر ایک تازہ اپڈیٹ سامنے آئی ہے۔دراصل اس فلم میں اداکار پنکج ترپاٹھی سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اس کا اعلان جمعہ کو میکرز نے کیا۔ ساتھ ہی اداکار بھی اس فلم کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔
اداکار نے سوشل میڈیا پر فلم بنانے والوں کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرکے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پنکج ترپاٹھی نے کیپشن میں اٹل بہاری واجپائی کی ایک لائن لکھی ’ہم جییں گے تو ہے بھارت کے لیے، مریںگے تو ہے بھارت کے لیے‘ – شری اٹل بہاری واجپائی۔
فلم’ میں رہوں یا نہ رہوں یہ دیش رہنا چاہئے اٹل‘ ایک سیاسی ڈرامہ فلم ہوگی۔ اس کی کہانی سابق وزیر اعظم پر لکھی گئی کتاب ’ دی ان ٹولڈ واجپائی‘ پر مبنی ہوگی۔ فلم کو ونود بھانوشالی اور سندیپ سنگھ پروڈیوس کریں گے۔ فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع ہوگی اور یہ آنجہانی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے 99ویں یوم پیدائش پر ریلیز ہوگی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…