تفریح

فلم’کوڈ نیم ترنگا‘کا’راضی‘سے موازنہ کرنے پر پرینیتی  نے دیا یہ جواب

اداکارہ پرینیتی چوپڑا ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’کوڈ نیم ترنگا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ان کی فلم ان دنوں کافی زیربحث  ہے۔ حال ہی میں ‘کوڈ نیم ترنگا’ کا ٹیزر ریلیز ہوا، جس کے بعد مداحوں نے اس فلم کا عالیہ بھٹ کی فلم ‘راضی’ سے موازنہ کرنا شروع کردیا۔ تنازعہ کو بڑھتے دیکھ کر اب پرینیتی چوپڑا نے اس پر وضاحت دی ہے۔

فلم میں پرینیتی پہلی بار ہارڈی سندھو کے ساتھ ایک سیکرٹ ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم کے ٹیزر کے ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے لکھا کہ ‘کوڈ نیم ترنگا’ نے عالیہ بھٹ  کی راضی کی یاد تازہ کردی، کیونکہ انہوں نے راضی میں سیکرٹ ایجنٹ کا کردار بھی ادا کیا تھا۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران پرینیتی نے اس موازنہ پر کھل کر بات کی۔ پرینیتی نے کہا، “میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ دونوں فلموں میں کوئی مماثلت نہیں ہے کیونکہ راضی کا سیٹ اپ اور کہانی مختلف تھی، اور ہماری کہانی بالکل مختلف ہے۔ میں شروع سے ہی ایک ایجنٹ ہوں اور میرا مشن بھی مختلف ہے۔ یہ فلم مکمل طور پر اوریجنل فلم ہے“۔

اہم بات یہ ہے کہ کوڈ نیم ترنگا ایک ایکشن فلم ہے جس کی ہدایت کاری ریبھو داس گپتا نے کی ہے۔ پوری فلم پرینیتی کے کردار کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے ملک کے لیے مشن پر  ہیں۔ فلم میں وہ زبردست ایکشن کے ساتھ بندوق چلاتی نظر آ رہی ہیں۔ فلم کا ٹیزر حال ہی میں جاری کیا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago