Categories: تفریح

ہررول میں پرفیکٹ اداکار پریش راول، یوم پیدائش پر خصوصی تحریر

برتھ ڈے اسپیشل 30 مئی

بالی ووڈ کے قدآور اداکار پریش راول 30 مئی 1955 کو ممبئی میں ایک گجراتی برہمن گھرانے میں پیدا ہوئے۔ پریش کے والد کا نام دھیا لال راول تھا۔ پریش نے اپنی اسکولی تعلیم 'مہاراشٹر ایس ایس سی بورڈ سے مکمل کی۔ اس کے بعد انہوں نے نرسی مونجی کالج ا?ف کامرس اینڈ اکنامکس سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ پریش راول کو بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ تھیٹر گروپ میں شامل ہو گئے اور ڈراموں میں حصہ لینے لگے۔ اس دوران گجراتی فلموں کے مشہور ہدایت کار نمیش دیسائی کی نظر ان پر پڑی۔ انہوں نے پریش راول کو گجراتی فلم ”نصیب نئی بلیہاری“ میں اداکاری کا موقع دیا۔ سال 1982 میں ریلیز ہوئی اس فلم میں پریش 'دیوا کے کردار میں نظر آئے۔ اس فلم میں پریش راول کی اداکاری کو شائقین نے خوب پسند کیا۔

سال 1984 میں پریش راول نے کیتن مہتا کی ہدایت کاری میں بنی ہندی فلم ”ہولی“ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ لیکن انہیں پہچان 1986 میں مہیش بھٹ کی فلم ”نام“ سے ملی۔ پریش راول نے اس فلم میں اسمگلر کا کردار ادا کیا تھا۔ پریش نے فلم میں اپنی شاندار اداکاری سے سب کی توجہ حاصل کی۔ ہمہ گیر صلاحیتوں سے مالا مال پریش راول نے فلموں میں ولن کا کردار ادا کرکے اپنی اداکاری سے ناظرین کو حیران کردیا۔ وہیں انہوں نے مزاحیہ فلموں میں اپنی مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کو خوب ہنسایا۔ راول کی اہم فلموں میں کنگ انکل، قبضہ، رام لکھن، انداز اپنا اپنا، راجہ، ہیرو نمبر ون، جدائی، مسٹر اینڈ مسز کھلاڑی، ہیرا پھیری، باغبان، ہلچل، گرم مسالہ، مالامال ویکلی، ہنگامہ، ویلکم، پا، ریڈی، سنجو، اوڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک، میڈ ان چائنا وغیرہ ہیں۔

فلموں میں اداکاری کے علاوہ پریش راول نے ٹی وی سیریل جیسے تین بہورانیاں اور لاگی تجھ سے لگن بھی پروڈیوس کیے۔ پریش راول کو سنہ 2014 میں مرکزی حکومت نے فلموں میں ان کی قابل ستائش شراکت کے لیے پدم شری ایوارڈ سے نوازا۔

فلموں کے علاوہ پریش راول سیاست میں بھی سرگرم ہیں۔ پریش راول کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کریں تو انہوں نے اپنی دوست اور مس انڈیا اداکارہ سوروپ سمپت کے ساتھ طویل عرصے تک تعلقات میں رہنے کے بعد سال 1987 میں شادی کی۔ پریش راول اور سوروپ کے دو بچے ہیں، انیرودھ راول اور آدتیہ راول۔ پریش راول اب بھی فلم انڈسٹری میں سرگرم ہیں اور جلد ہی فلم شہزادہ اور ہیرا پھیری 3 میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago