Urdu News

پوجا ہیگڑے کی سالگرہ ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ کے سیٹ پر منائی گئی

کسی کا بھائی کسی کی جان

فلمی اداکارہ پوجا ہیگڑے کی سالگرہ ہے۔ اس خاص موقع پر ان کی آنے والی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ کی ٹیم نے فلم کے سیٹ پر ان کی سالگرہ منائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں پوجا ہیگڑے کیک کاٹتے ہوئے نظرآ رہی ہیں اور ان کے ساتھ سلمان خان، وینکٹیش دگوبتی سمیت فلم کے کئی ستارے اور عملے کے ارکان نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں پوجا کیک کاٹ رہی ہیں اور فلم کی پوری ٹیم ہیپی برتھ ڈے گانا گا رہی ہے۔

اسی دوران کیک کاٹنے کے بعد پوجا سب سے پہلے سلمان خان کو   کھلانے جاتی ہیں  تب ہی سلمان نے مذاق میں کہا کہ سینئرز پہلے۔ لیکن پھر وہ کیک کھاتے ہیں۔ اس کے بعد پوجا باری باری سب کو کیک کھلاتی  ہیں۔

غور طلب ہے کہ اداکارہ پوجا ہیگڑے پہلی بار سلمان خان کے ساتھ ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ میں اسکرین شیئر کر رہی ہیں۔ ساتھ ہی فلم میں شہناز گل بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

ان سب کے علاوہ فلم میں سدھارتھ نگم، پلک تیواری، سورج پنچولی، سورج اقبال، شہناز گل بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ساؤتھ کے سپر اسٹار رام چرن بھی فلم میں ایک خاص کردار میں نظر آئیں گے۔ ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ ایک ایکشن کامیڈی فلم ہوگی، جس کے ہدایت کار فرہاد سامجی ہیں۔ فلم رواں سال کے آخر تک ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

Recommended