بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ٹالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کا سکہ جمانے والی پوجا ہیگڑے نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر بکنی میں ملبوس کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ ان کا یہ ہاٹ روپ دیکھ کر ان کے مداح دل تھامنے کو مجبور ہیں۔
تصویروں میں پوجا ایک نامعلوم خوبصورت مقام پر پیلے رنگ کی بکنی پہنے نظر آرہی ہیں۔ تصویروں کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے’ٹائم ٹو اسکیپیعنی دنیا سے بچنے کا وقت‘۔
قابل ذکر ہے کہ پوجا ہیگڑے نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا تھا۔ وہ 2009 میں مس انڈیا فیمینا میں بھی حصہ لے چکی ہیں لیکن وہ اس مقابلے میں زیادہ آگے نہیں جا سکیں۔ اس کے باوجود پوجا نے ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے 2010 میں دوبارہ مس یونیورس انڈیا مقابلے میں حصہ لیا اور انہیں سیکنڈ رنر اپ کے طور پر منتخب کیا گیا۔ اس کے بعد پوجا کئی میگزین کے سرورق پر نظر آئیں۔
پوجا نے اپنی اداکاری کا آغاز تمل فلم موگمودو سے کیا۔ ہندی، انگریزی،تامل، تیلگو اور کنڑ زبانوں کا اچھا علم رکھنے والی پوجا نے 2016 میں ریتک روشن کے ساتھ فلم 'موہنجو داڑو' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ حالانکہ پوجا زیادہ تر ساوتھ کی فلموں میں سرگرم رہی ہیں۔ سال 2019 میں، پوجا فرہاد سامجی کی ملٹی اسٹارر کامیڈی فلم ہاوس فل 4 میں نظر آئیں، جو باکس آفس پر سپر ہٹ رہی۔
ورک فرنٹ کی بات کریں تو پوجا ہیگڑے جلد ہی سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ کا اگلا شیڈول شروع کرنے والی ہیں۔ اس سال کرسمس کے موقع پر وہ روہت شیٹی کی فلم سرکس میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ حال ہی میں اس فلم کا پہلا لک پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔ یہ فلم مشہور کلاسک انگور کا ریمیک ہے جو شیکسپیئر کے ڈرامے کامیڈی آف ایررس پر مبنی ہے۔ یہ فلم 23 دسمبر 2022 کو کرسمس پر ریلیز ہو رہی ہے۔