Urdu News

مائی نیم از خان کے گیارہ سال مکمل ہونے پر کرن جوہر نے لکھا خوبصورت نوٹ

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور کاجول اسٹارر مائی نیم از خان نے آج ریلیز کے 11 سال مکمل کر لئے ہیں۔ اس خصوصی موقع پر فلم کے ہدایتکار کرن جوہر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فلم سے متعلق یادوں کو تازہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کرن جوہر نے ایک خوبصورت نوٹ بھی لکھا ہے اور ٹیم سے وابستہ لوگوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔ کرن جوہر نے لکھا – 'ہمارے پاس صرف ہماری کہانیاں ہیں اور وہ ہمیشہ رہیں گی۔ اس فلم کی روح بننے کے لئے بھائی کا شکریہ۔ کاجول رضوان اور ہمارے لئے ایک اٹوٹ چٹان ہیں۔ شیبانی نے وہ کہانی لکھی جو آج بھی دنیا کے لئے معونیت رکھتی ہے … اور اس چیلنج سے بھر پور سفر پر ایک ساتھ آنے والی پوری ٹیم کے لئے میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گا ۔
2010 میں ریلیز ہونے والی فلم 'مائی نیم از خان' میں شاہ رخ خان اور کاجول کے علاوہ جمی شیرگل ، پلو ی شاردا اور سونیا جہاں بھی اہم کرداروں میں تھیں۔ فلم میں شاہ رخ خان نے ایک مسلمان نوجوان کا کردار ادا کیا ، جس کا نام رضوان خان تھا۔ وہیں کاجول شاہ رخ خان کی اہلیہ مندرا کے کردار میں تھیں۔ فلم میں شاہ رخ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جس کو ایسپرجر سنڈروم کہتے ہیں۔ فلم میں رضوان بن کر ، انہوں نے مسلمانوں کے بارے میں دنیا کے بنیاد پرست رویہ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ فلم کی ٹیگ لائن ' مائی نیم از خان اینڈ آئی ایم ناٹ اے ٹیررسٹ کے سبب یہ کافی بحث میں رہی ۔ احتجاج کے باوجود یہ فلم سپر ہٹ رہی اور یہ اس سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی۔ گوری خان کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی ہدایتکاری کرن جوہر نے کی تھی۔
 ہندوستھان سماچارمائی نیم از خان کے گیارہ سال مکمل ہونے پر کرن جوہر نے لکھا خوبصورت نوٹ 

Recommended