Categories: تفریح

کالی پوسٹر تنازعہ کے بعد اب ‘شیو پاروتی’ کو سگریٹ پیتے دکھایا گیا

کالی ما ں کے پوسٹر تنازعہ کی وجہ سے سرخیوں میں آنے والی فلم ڈائریکٹر لینا منیمیکلائی ہر روز نئی باتیں کر رہی ہیں۔ آج بھی انہوں نے ایک نیا ٹویٹ کیا جس کی وجہ سے پھر سے ہنگامہ شروع ہو گیا ہے۔ ٹویٹ میں لینا نے بھگوان شیو اور ماں پاروتی کو سگریٹ پیتے ہوئے دکھایا ہے۔ لینا کے اس ٹویٹ پر لوگ انہیں گھیر رہے ہیں۔

معلومات کے مطابق، لینا نے جمعرات کی صبح 7.15 بجے ٹویٹ کرکے ایک تصویر شیئر کی۔ اس ٹویٹ پر انہوں نے لکھا، 'کہیں اور…' اس کے ساتھ ہی اس ٹویٹ میں لینا کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں بھگوان شیو اور ماں پاروتی کا کردار ادا کرنے والے دو افراد سگریٹ پیتے نظر آ رہے ہیں۔ لینا کے اس ٹویٹ پر عام لوگوں سے لے کر سیاست دانوں تک غصہ دیکھا جا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی پولیس نے 2 جولائی کو فلمساز لینا منیمیکلائی کی آنے والی دستاویزی فلم 'کالی' کے متنازعہ پوسٹر معاملے میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ یہ ایف آئی آر آئی پی سی کی دفعہ 153Aاور 195Aکے تحت اسپیشل سیل کے انٹیلی جنس فیوڑن اور اسٹریٹجک آپریشنز نے درج کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago