معروف ہدایت کار شیام بینیگل نے بنگلہ دیش کے بابائے قوم شیخ مجیب الرحمن کی بایوپک فلم، مجیب- دی میکنگ آف اے ایشن کا پوشٹر جاری کیا ہے۔ بنگ بندھو پر بننے والی فلم جمہوریہ ہند اور عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے درمیان ایک آڈیو ویژول کو پروڈکشن معاہدے کے تحت بنائی جارہی ہے۔ لیجینڈری فلم ساز نے آج 17 مارچ 2022 کو قومی فلم ترقیاتی کاروپوریشن (این ایف ڈی سی)، ممبئی میں شیخ مجیب الرحمن کی 102ویں یوم پیدائش کے موقع پر پوسٹر جاری کیا۔
ہندوستان اور بنگلہ دیش نے بنگ بندھو کی صد سالہ پیدائش کی تقریبات کے دوران شیخ مجیب الرحمن پر ایک بایوپک بنانے کااعلان کیا تھا۔ اب ، جب ہم مجیب کی صد سالہ تقریبات کے اختتام پر ہیں ، فلم کا ایک پوسٹر جاری کیا جارہا ہے تاکہ فلم کی پروڈکشن کی تکمیل کو ظاہر کیا جاسکے۔
ڈائریکٹر جناب شیام بینیگل نے کہا کہ ان کے لیے شیخ مجیب الرحمن کی شاندار زندگی کو اسکرین پر لانا ایک انتہائی مشکل کام رہا ہے۔ ’’مجیب- دی میکنگ آف اے نیشن، میرے لیے ایک بہت ہی جذباتی فلم رہی ہے اس میں مجھے بنگ بندھو کی شاندار زندگی کو فلم بند کرنا ایک مشکل کام تھا۔ ہم نے ان کے کردار کو بلا کوئی سمجھوتہ کیے پیش کیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹر ناظرین کو متاثر کرے گا‘‘۔
ہندوستان کی قومی فلم ترقیاتی کارپوریشن اور بنگلہ دیش کی فلم ترقیاتی کارپوریشن کے ساتھ اشتراک کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب بینیگل نے کہا کہ ’’میں اس فیچر فلم پر کام کرنے سے بہت خوش ہوں۔ این ایف ڈی سی کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ہی ایک مفید اشتراک رہا ہے جو اس کی شروعات سے ہی ہے اور اب بی ایف ڈی سی کے ساتھ اشتراک کرنا ایک خوشگوار تجربہ ہے۔
این ایف ڈی سی کے مینیجنگ ڈائرکٹر جناب رویندر بھاکر نے مطلع کیا کہ ’’این ایف ڈی سی کو ان عظیم ترین ڈائرکٹروں کے ذریعے فلم ملی ہیں جو آج بھی دنیا بھر انتہائی مقبول ہیں۔ اس پروجیکٹ کے لیے ایک مرتبہ بھر شیام بینیگل کے ساتھ منسلک ہونا کارپوریشن کے لیے ایک انتہائی ایک عظیم خوشگوار احساس ہے۔ مجیب – دی میکنگ آف ا ے نیشن، این ایف ڈی سی کی تاریخ میں ایک کلیدی فلم ہونی چاہئے۔ درحقیقت اس علامتی فلم کے لیے بی ایف ڈی سی کے ساتھ منسلک ہونا ایک انتہائی خوشگوار احساس ہے۔
بی ایف ڈی سی کی مینیجنگ ڈائرکٹر، محترمہ نزہت یاسمین نے اپنے خیالات یوں شراکت کئے ’’ اس فلم کو آج کی نمایا روشنی کو دیکھ کر میں بہت زیادہ پرجوش ہوں۔ مجیب- دی میکنگ آف اے نیشن، ہمارے لیے ایک جذبہ اور ایک احساس ہے۔ بی ایف ڈی سی کی طرف سے میں اپنے شراکت داروں (این ایف ڈی سی) کو دلی مباررکباد پیش کرنا چاہوں گی جو اس خواب کو حقیقی رنگ دینے کے لیے ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔ بنگلہ دیش شیام بینیگل کی بنائی ہوئی بنگ بندھو کی بایو پک کو دیکھنے کے لیے انتہائی بے چینی سے منتظر ہیں۔ وہ ایک انتہائی عظیم فلم ساز ہیں جن کی ہم سب بہت زیادہ ستائش اور عزت کرتے ہیں‘‘۔
اداکار، عارفین شوو جو اس فلم میں شیخ مجیب الرحمن کا کردار ادا کر رہے ہیں نے کہا: ’’مجیب کا کردار ادا کرنا بہت ہنگامہ خیز ہے۔ یہ ایک ایسا خواب ہے جس کی تعبیر ہوئی ہے۔ میں اس عظیم پروجیکٹ کا ایک حصہ بن کر عزت محسوس کر رہا ہے۔ مجھے اس بات پر بھی خوشی ہے کہ شیام بینیگل جیسے لیجنڈ بذات خود اس فلم کی ہدایت دے رہے ہیں۔ میں اس بات کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا کہ اس فیچر فلم کی میرے لیے اور میری قوم کے لیے کتنی بڑی حیثیت ہے۔میں نے ہندوستان میں اس فلم کی پروڈکشن کے دوران گرمجوشی اور وسیع میزبانی موصول کی ہے۔ مجھے امید ہے کہ میں نے اپنا کردار پوری طرح نبھایا ہے اور ناظرین میرے ساتھ ملوث ہوکر اس فلم سے اسی طرح محبت کریں گے جس طرح وہ بنگ بندھو سے محبت کرتے ہیں‘‘۔
اس فلم کی شوٹنگ ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں جگہ ہوئی جس کے دوران کووڈ-19 وبا میں صحت کے رہنما خطوط کی پوری طرح پیروی کی گئی۔ اس فلم کی پروڈکشن دسمبر 2021 میں پوری ہوگئی تھی۔
شیخ مجیب الرحمن- بنگلہ دیش کے بابائے قوم
مجیب نے 1971 میں بنگلہ دیش کی آزادی کے لیے سیاسی قیادت فراہم کی تھی۔ مجیب کے سیاسی کیریئر کے اوائل کے دور میں ان کی ملاقات مہاتما گاندھی سے ہوئی جو عوام الناس کو بااختیار بنانے کے لیے ان کے لیے ترغیب کا ایک وسیع ذریعہ تھے۔ یہ ایک ایسی ترغیب تھی جو ان کی پوری زندگی انھیں ترغیب دیتی رہی۔ علاوہ ازیں، یہ بایوپک مجیب کی زندگی کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ ہمیں اس تاریخی دور میں لے جاتی ہے جو شائقین کو دوبارہ زندہ نظر آئے گا۔ یہ فلم اس عظیم لیڈر کی عکاسی کرتی ہے جس کی کاوشیں اب بھی زندہ ہیں۔
مجیب ایک پروقار مسلم خاندان میں پیدا ہوئے تھے اور ایک مذہبی اور ہم آہنگ ماحول میں ان کی پرورش ہوئی۔ وہ غریبوں کے بہت ہمدرد تھے اور ان کے ساتھ ہمیشہ نرمی برتتے تھے۔ انھوں نے مغربی پاکستان اور مشرقی پاکستان اور پاکستانی فوجی حکمرانی کے خلاف جدوجہد کی ۔ انھیں 1947 سے 1971 کی مدت میں تقریبا 11 برس کے لیے جیل میں رکھا گیا ۔ انھوں نے جدوجہد جاری رکھی اور ’’بنگلہ دیش‘‘ کی ایک آزاد اور خود مختار ریاست کی تشکیل کرنے میں کامیاب رہے۔ یہی وجہ ہے کہ مجیب کو ’’بنگ بندھو‘‘ کے طور پر بنگلہ دیش کا بابائے قوم کہا جاتاہے۔ وہ ایک عظیم شخصیت تھے اور ان کی تقاریر اور ہمت نے بنگلہ دیش کی تاریخ کا منظرنامہ ہی تبدیل کردیا تھا۔
فلم مجیب – دی میکنگ آف اے ایشن کے اداکار اور عملہ
جناب عارفین شوو، بنگلہ دیش کے ایک فلم اداکار اور مقبول ٹیلی ویژن شخصیت ہیں جو شیخ مجیب الرحمن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسٹار کرداروں میں محترمہ نصرت امروز تیشا، جناب فضل الرحمن بابو، جناب چنچنل چودھری اور محترمہ نصرت فاریہ شامل ہیں۔ جناب اتل تیواری اور محترمہ شمع زیدی اس فلم کے تحریر کرنے والے ہیں۔
ڈائرکٹر آف فوٹوگرافی- جناب آکاش دیپ؛ ایڈیٹر – جناب اسیم سنہا؛ موسیقی- جناب شنتانو موئیترا؛ آرٹ ہدایت – جناب ویشنو نشاد؛ ایکشن ڈائرکٹر- جناب شام کوشل؛ کیریوگرافر- جناب موسم بابل؛ کسٹیوم ڈیزائنر- محترمہ پیا بینیگل؛ ایسوسی ایٹ ڈائرکٹر – جناب دیال نیہالانی؛ پروڈکشن ڈیزائنر- جناب نتیش رائے، کاسٹنگ- جناب شیام راوت اور جناب بہارالدین کھیلون؛ لائن پروڈیوسر جناب ستیش شرما۔
قومی فلم ترقیاتی کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے بارے میں
سال 1975 میں شروع کردہ قومی فلمی ترقیاتی کارپوریشن لمیٹڈ ، حکومت ہند کی اطلاعات ونشریات کی وزارت کے ذریعے قائم کی گئی تھی جس کا بنیادی مقصد ہندوستان میں اچھے سینما کی تحریک کو فروغ دینا تھا۔ این ایف ڈی سی مالیہ، تقسیم اور آزاد فلموں کی ، مختلف ہندوستانی زبانوں میں ملک بھر میں معاونت کرنے کی غرض سے ایک حیاتیاتی نظام وضع کرنے میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔
بنگلہ دیش فلمی ترقیاتی کارپوریشن (بی ایف ڈی سی) کے بارے میں
یہ تنظیم 1959 میں مشرقی پاکستان فلمی ترقیاتی کارپوریشن کی حیثیت سے قائم کی گئی تھی جسے بعد میں بدل کر 1971 میں بنگلہ دیش کی آزادی حاصل کرنےکے بعد بنگلہ دیش فلمی ترقیاتی کارپوریشن میں تبدیل کردیاگیا۔ ہر سال تین اپریل کو بنگلہ دیش کا قومی فلم دن منایا جاتا ہے۔ یہ کارپوریشن قومی دن کا انتظام کرتی ہے اور اسے مناتی ہے۔ یہ دن اس موقع کی یاد میں منایا جاتا ہے جب اس وقت کے مشرقی پاکستان کے صنعتوں اور کامرس کے وزیر شیخ مجیب الرحمن نے مشرقی پاکستان فلم ترقیاتی کارپوریشن کی تشکیل کے لیے فلم متعارف کرایا تھا۔