تفریح

فلم’میری کرسمس‘کا پوسٹر ریلیز، سیمینا گھروں کی کب بنے گی زینت؟

کترینہ کیف اوروجے سیتوپتی نے سوشل میڈیا پر’میری کرسمس‘ کے نئے پوسٹر کے ساتھ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ سری رام راگھون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے لیے ناظرین پرجوش ہیں، کیوں کہ کترینہ اور وجے پہلی بار بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ شائقین کافی عرصے سے اس فلم کے اعلان کا انتظار کر رہے تھے۔

یہ فلم پہلے 2022 میں ریلیز ہونے والی تھی۔ اب یہ فلم 15 دسمبر 2023 کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ وجے سیتوپتی اور کترینہ کیف نے دو پوسٹرز لانچ کیے، ایک ہندی میں اوردوسرا تمل میں۔ دونوں پوسٹرز میں کترینہ اور وجے نظرآرہے ہیں اور اس پوسٹر نے سب کا تجسس بڑھا دیا ہے۔

نیا پوسٹر ناظرین کو ونٹیج وائبز دے رہا ہے۔ اگر آپ ہندی پوسٹر کو دیکھیں تو آپ کو پرانی ممبئی کی جھلک نظر آتی ہے۔ پوسٹر کی ٹیگ لائن ہے’’رات جتنی رنگین ہوگی، صبح آتنی ہی رنگین ہوگی‘‘۔ ہندی زبان کی اس فلم میں سنجے کپور، ونے پاٹھک، پرتیما کنن اور تینو آنند نے بھی کام کیا ہے، جب کہ تامل زبان کی فلم میں رادھیکا سرتھ کمار، شانموگراجا، کیون جئے بابو اورراجیش ولیمزشامل ہیں۔

دونوں اداکارائیں اشونی کالسیکر اور رادھیکا آپٹے بھی مختصرکردارمیں نظر آئیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واضح رہے کہ یہ فلم کرائم تھرلر ہے اور اس کی کہانی کرسمس کے گرد گھومے گی۔ بھارتی ناظرین سری رام راگھون کی فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، جس نے اندھادھن، بدلاپور جیسی شانداراور ہاٹ فلمیں دی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago