Urdu News

نینا گپتا کے بعد’ گڈبائی ‘ میں پویل گلاٹی کی انٹری

نینا گپتا کے بعد' گڈبائی ' میں پویل گلاٹی کی انٹری

نینا گپتا کے بعد' گڈبائی ' میں پویل گلاٹی کی انٹری

بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار امیتابھ بچن اور جنوبی ہندوستان کی اداکارہ رشمیکا مندانا کی آنے والی فلم ’ گڈبائی ‘ کی شوٹنگ حال ہی میں شروع ہوئی ہے۔ اس فلم میں امیتابھ بچن اور رشمیکا مندانا مرکزی کردار میں ہیں۔ اس فلم میں اداکارہ نینا گپتا کی حالیہ انٹری کے بعد اب اس فلم میں اداکار پویل گلاٹی داخل ہوچکے ہیں۔ فلم نقاد ترن آدرش نے سوشل میڈیا پر یہ معلومات ٹویٹ کی۔

پویل گلاٹی اس سے پہلے انوبھوسنہاکی فلم ’تھپڑ‘میں تاپسی پنوں کے شوہرکے کردار میں نمودار ہوئے تھے۔ اسی کے ساتھ ہی ، پویل بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن ، نینا گپتا اور ریشمیکا مندانا کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ اگرچہ اس فلم میں پویل کا کردارابھی سسپنس میں ہے۔ لیکن اس فلم میں نینا گپتا امیتابھ بچن کی اہلیہ کے کردار میں نظر آئیں گی۔ تفریح سے بھرپور فلم ' گڈبائی ' کی ہدایتکاری وکاس بہل کررہے ہیں۔ نیز بالاجی ٹیلی فلم اور ریلائنس انٹرٹینمنٹ بھی اس فلم کوپروڈیوس کر رہے ہیں۔

Recommended