تفریح

پربھاس کی ’آدی پروش‘او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے کے لیے تیار

 فلم ‘آدی پروش’ کے16 جون کوریلیز ہونے کے بعد اس کے  کلیکشن میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی  ہے۔ یہ فلم یکم اگست سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق فلم کی ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر ڈائیلاگز، وی ایف ایکس، پربھاس، سیف علی خان اور کریتی سینن کے لکس کو لے کر کافی تنازعہ ہوا تھا۔ اگرچہ فلم باکس آفس پر ناکام رہی، لیکن فلم شائقین اب بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر پربھاس اسٹارراس فلم کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔

فلم ‘آدی پروش’ رامائن پر مبنی ہے۔ فلم میں پربھاس نے رام، کریتی سینن نے سیتا، سنی سنگھ نے لکشمن، سیف علی خان نے راون اور دیودت ناگے ہنومان کا کردار اداکیا ہے۔ فلم اوم راوت نے لکھی ہے اور اس کی ہدایت کاری بھی کی  ہے۔

یہ فلم ہندی سمیت کئی زبانوں میں ریلیز ہوئی۔ اس فلم نے ریلیز سے قبل ہی کافی دھوم مچا دی تھی لیکن سینما گھروں میں پہنچنے پر اسے ناظرین کے ساتھ ساتھ کریٹیکس کی جانب سے بھی مایوس کن ردعمل ملا۔ آل انڈیا سنے ورکرز ایسوسی ایشن نے بھی فلم کی ٹیم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاتھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago