Urdu News

شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کا پری ویو ریلیز

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بات کریں اور شائقین کے درمیان ہلچل دیکھنے کو نہ ملے ایسا ہو نہیں سکتا۔شاہ رخ کی میگا فلم ’جوان‘ کا بہت انتظار کیا جانے والا پری ویو ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔ فلم ’جوان‘ ایک ہائی اوکٹین ایکشن تھرلر فلم ہے۔ یہ ایک ایسے آدمی کا جذباتی سفر ہے جو اپنے کام کے ذریعے معاشرے کی خرابیوں کو دور کرنے کے لیے نکلتا ہے۔ اس فلم میں دیپیکا پادوکون بھی خاص کردار میں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ شائقین میں فلم کو لے کر کریز ہے۔ فلم ’جوان‘ 7 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

شاہ رخ خان کی اس ایکشن سے بھرپور پری ویو نے فلم کو لے کر شائقین کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ فلم’جوان‘ ایکشن اور جذبات کا بہترین امتزاج ہے، اس کے شاندار مناظر اور بڑے پیمانے پر ریلیز نے شائقین میں کافی جوش پیدا کیا ہے۔پری ویو کا ہر فریم توجہ کو کھینچنے والا ہے اور جوان کی دنیا کی جھلک پیش کرتا ہے۔

پری ویو کی شروعات کنگ خان کے منفرد وائس کے ساتھ ہوتی ہے، جو آنے والی چیزوں کے لیے جوش و خروش پیدا کرتا ہے۔ شائقین کے لیے ایک خاص توجہ شاہ رخ کے مختلف روپوں کا مشاہدہ کرنا ہے جو شائقین نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

 یہی نہیں فلم سے جڑی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پورے ہندوستانی سنیما کے معروف ناموں کو بطور اسٹار کاسٹ دکھایا جائے گا۔ فلم جوان کے دم دار ایکشن کے سینز کی جھلک شاندار گانے اور ریٹروں ٹریک ’بے قرار کرکے‘ لوگوں کو پسند آرہے ہیں۔

کامیاب فلمیں دینے کے لئے جانے جانے والے ایٹلی کے ہدایت کار فلم جوان اپنی ہدایت کارانہ صلاحیت کا ثبوت پیش کرتی ہے۔ حالیہ دنوں کی سب سے بڑی فلموں میں اپنی موسیقی کے لیے مشہور، انیرودھ کا خوبصورت بیک گراؤنڈ اسکور اور ٹریک بھی اچھے ہیں۔

 اس فلم میں گریمی کے لیے نامزد اور بے حد مقبول فنکار راجہ کماری کا’دی کنگ خان ریپ‘ بھی ہے، جو ایک اعلیٰ توانائی اور پیپی ٹریک ہے، جسے پری ویو میں بھی دکھایا گیا ہے۔

جوان سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ ایک ہندوستانی فلم کے لیے پہلے کبھی نہ دیکھے جانے والے معیار کے ساتھ تیار کی گئی، اسے ایک غیر معمولی کاسٹ کی حمایت حاصل ہے، جس میں شاہ رخ کے ساتھ ہندوستان کے تمام حصوں سے تفریحی صنعت کے کچھ بڑے نام شامل ہیں۔

شاہ رخ خان کی فلم میں نینتھارا، اور وجے سیتھوپتی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، اس کے علاوہ دیپیکا پادوکون، سانیا ملہوترا، پریامانی، گریجا اوک، سنجیتا بھٹاچاریہ، لہر خان، عالیہ قریشی، ردھی ڈوگرا، سنیل گروور اور مکیش چھابرا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ دیکھا ایسے میں ان ستاروں کی موجودگی تمام ہندوستانی زبانوں کے سامعین کو اپنی طرف متوجہ کرے گی۔

فلم ’جوان‘ ایک ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ پریزنٹیشن ہے، جس کی ہدایت کاری ایٹلی نے کی ہے، جسے گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے اور گورو ورما کے تعاون سے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں 7 ستمبر 2023 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Recommended