Urdu News

وزیر اعظم نے اداکار پنیت راج کمار کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا

اداکار پنیت راج کمار

 

نئی دہلی، 29 اکتوبر 2021:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اداکار پنیت راج کمار کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛

’’قسمت کے ایک بے رحمانہ کھیل نے ہم سے ایک انمول اور باصلاحیت اداکار ، پنیت راج کمار چھین لیا۔ یہ عمر دنیا سے رخصت ہونے کی نہیں تھی۔ آنے والی نسلیں انہیں ان کے کاموں اور شاندار شخصیت کے لئے یاد رکھیں گی۔ ان کے کنبے اور مداحین کے تئیں اظہار تعزیت۔ اوم شانتی‘‘۔

 

********

Recommended