وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مشہور گلوکار اورموسیقار جناب بپی لہری کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا :
‘‘ جناب بپی لہری کی موسیقی سحر انگیز تھی جس میں مختلف جذبات کو خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا جاتا تھا ۔ ان کی موسیقی نے نسلوں کو متاثر کیا ہے ۔ ان کی زندہ دلی کو ہر شخص یاد رکھے گا، ان کی موت سے مجھے صدمہ ہوا ہے، ان کے افراد کنبہ اور مداحوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں، اوم شانتی’’۔
*************