تفریح

پرینکا اپنی بیٹی کو ساتھ کیوں نہیں لائیں؟

بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک اپنی پہچان بنانے والی دیسی گرل پرینکا چوپڑا تقریباً تین سال بعد بھارت واپس آئی ہیں۔ پرینکا ممبئی ایئرپورٹ پہنچیں تو پاپرازیوں نے انہیں گھیر لیا اور ان کی کئی تصاویر کیمرے میں قید کر لیں۔ تاہم اس دوران ان کی بیٹی مالتی میری ان کے ساتھ نہیں تھیں۔ وہیں پرینکا کے ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ان تصاویر کے منظر عام پر آنے کے بعد مداح ان سے پوچھ رہے ہیں کہ ان کی بیٹی مالتی میریکہاں ہیں؟ شائقین کو توقع تھی کہ مالتی بھی پرینکا کے ساتھ آئیں گی۔ ایسے میں ان کی بیٹی کو ساتھ نہ دیکھ کر مداحوں میں تھوڑی ناراضگی ہے۔

پرینکا نے جہاز کے اندر سے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ممبئی پہنچ چکی ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے ایک چھوٹی سی ویڈیو شیئر کی، جو انہوں نے کار میں بیٹھ کر بنائی۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا، ‘ممبئی میری جان‘۔

اس کے بعد پرینکا چوپڑا نے ممبئی میں اپنے گھر پہنچتے ہی آرام کیا اور ٹی وی پر کرن جوہر کا شو ‘کافی ود کرن’ بھی دیکھا۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ اگر آپ نے کرن جوہر کا شو ٹی وی پر نہیں دیکھا توتب تک آپ ممبئی میں نہیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ اپنا پسندیدہ جنک فوڈ بھی کھا رہی ہے۔

ورک فرنٹ کی بات کریں توپرینکا چوپڑا جلد ہی ہالی ووڈ فلم ’اٹز آل کمنگ بیک ٹو می‘ میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ پرینکا اداکارہ عالیہ بھٹ اور کٹرینہ کیف کے ساتھ فلم ’جی لے ذرا‘ میں بھی نظر آئیں گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago