Urdu News

پرینکاچوپڑاکو بالی ووڈ کے خلاف جھنڈابلندکرنے کے لیےکنگناکی ملی حمایت

پرینکاچوپڑاکو بالی ووڈ کے خلاف جھنڈابلندکرنے کے لیےکنگناکی ملی حمایت

پرینکا چوپڑا کو بالی ووڈ کے خلاف جھنڈا بلند کرنے کے لیے کنگنا رناوت کی حمایت مل گئی ہے۔ انہوں نے پرینکا چوپڑا کی حمایت میں تین ٹویٹس لکھی ہیں کہ وہ خاتون جس نے اپنے بل بوتے پر سب کچھ حاصل کیا وہ ہندوستان چھوڑنے پر مجبور ہوگئی“۔ سب جانتے ہیں کہ کرن جوہر نے ان پر پابندی لگائی تھی۔

اب پرینکا چوپڑا عالمی اسٹار بن چکی ہیں۔ 2018 میں شادی کے بعد وہ امریکہ میں سیٹل ہو گئی ہیں۔ جب انہوں نے ہندوستان چھوڑا تو بالی ووڈ میں ان کا کیریئر اپنے عروج پر تھا۔ اب ایک انٹرویو میں اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں یہاں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

 کچھ فلم سازوں نے ان کے خلاف ایک ٹیم بنائی تھی، وہ کام نہیں دے رہے تھے اور سیاست کر رہے تھے۔ اس انکشاف کے بعد اب ‘فیشن’ کی شریک اداکارہ کنگنا رناوت ان کی حمایت میں آگئی ہیں۔

کنگنا رناوت نے تین ٹویٹس کی ہیں، جن میں سے پہلی ٹوئٹس میں لکھا ہے پرینکا بالی ووڈ کے بارے میں کہتی ہیں کہ لوگوں نے ان کے خلاف گینگ بناکر انہیں ہراساں کیا اور انہیں فلم انڈسٹری سے نکال دیا گیا۔ اپنے بل بوتے پر سب کچھ حاصل کرنے والی خاتون کو ہندوستان چھوڑنے پر مجبور کردیا گیا۔ سب جانتے ہیں کہ کرن جوہر نے ان پر پابندی لگائی تھی۔

ایک اور ٹویٹ میں لکھا،میڈیا نے پرینکا چوپڑا کی کرن جوہر کے ساتھ ان بن اوران کی شاہ رخ خان کے ساتھ دوستی کی وجہ سے دراڑ کے بارے میں بہت کچھ لکھا۔ فلم مافیا، ہمیشہ ایسے باہر والوں کی تلاش میں رہتا ہے، پرینکا چوپڑا میں ایک پنچنگ بیگ نظر آیا۔ اس سے وہ اس حد تک مشتعل ہوئی کہ انہیں ہندوستان چھوڑنا پڑا۔

Recommended