Urdu News

پرینکا چوپڑا نے برسوں پرانی تصویر شیئر کی، سوشل صارفین نے کچھ انداز میں جواب دیا

پرینکا چوپڑا نے برسوں پرانی تصویر شیئر کی

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی گلوبل اسٹار پرینکا چوپڑا نے حال ہی میں مداحوں کے ساتھ اپنی ایکبرسوں پرانی تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں پرینکا اینیمل پرنٹ بکنی میں اور ہاتھوں میں کالی چوڑیاں پہنے پوز دیتی نظرآرہی ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے پرینکا نے لکھا۔'سرسہ نومبر 2000،پیش ہے  میرا 18 سال پرانا اسمولڈر۔

پی سی اس تصویر میں بہت بولڈ نظر آ رہی ہیں۔ ان کے اس گلیمرس اوتار کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ ان کی اس تصویر پر مداحوں کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات بھی اپنے ردعمل کا اظہار کر رہی ہیں۔ وہیں پرینکا چوپڑا کی اس تصویر پر ان کے شوہر نک جونس نے بھی فائر ایموجی بنا کر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پرینکا کے کام کی بات کریں تو وہ جلد ہی امریکی فلم ٹیکسٹ فار یو میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ وہ کیٹرینہکیف اور عالیہ بھٹ کے ساتھ بالی ووڈ فلم جی لے ز را میں بھی نظر آئیں گی۔

Recommended