Urdu News

پرینکا چوپڑا نے خاص انداز میں اپنی ساس کو یوم پیدائش کی مبارکباد پیش کی

پرینکا چوپڑا

پرینکا چوپڑا نے خاص انداز میں اپنی ساس کو یوم پیدائش کی مبارکباد پیش کی

بالی ووڈ کی دیسی گرل پرینکا چوپڑا کی ساس ڈینس جونس کا آج یوم پیدائش ہے۔ اس خصوصی موقع پر پرینکا چوپڑا نے اپنی ساس کو ایک خاص انداز میں یوم پیدائش کی مبارکباد پیش کی ہے۔انسٹاگرام پر ساس کے ساتھ دو تصاویرشیئر کرتے ہوئے، پرینکا نے لکھا -”یوم پیدائش کی مبارکباد مما جونس! میں آپ کو اپنی زندگی میں پا کر بہت خوش ہوں۔ آج آپ کو بہت سی محبتیں اور خوشی کی نیک خواہشات۔ لویو اینڈ مس یو“۔

پرینکا کے ذریعہ شیئر کی گئی ان تصاویر میں دونوں ساس اور بہو بہت خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔ تصویروں میں دونوں کے مابین زبردست بانڈنگ اور پیار واضح طور پر نظر آرہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی  پرینکا کی اس پوسٹ پر  ان کے مداح ان کی ساس کویوم پیدائش پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

ورک فرنٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے  توان دنوں پرینکا چوپڑا اپنے کسی پروجیکٹ کے سلسلے میں لندن میں ہیں۔ وہ جلد ہی امریکی سائنس فکشن فلم ’میٹرکس۔4‘ میں نظر آئیں گی۔

Recommended