Urdu News

راج کمار راؤ نے بہت کم وقت میں بالی ووڈ میں اپنی منفردپہچان بنائی

نوجوان اور سنجیدہ اداکار راجکمار راؤ

برتھ ڈے اسپیشل 31 اگست

 فلم انڈسٹری میں بہت کم وقت میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے نوجوان اور سنجیدہ اداکاروں میں  راجکمار راؤ بھی شامل ہیں۔راجکمار 31 اگست 1984 کو گڑگاؤں میں پیدا ہوئے۔ گڑگاؤں سے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد راجکمار نے دہلی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کیا۔

 اس کے بعد راجکمار نے ایف ٹی آئی پونے سے بھی تعلیم حاصل کی اور ممبئی شفٹ ہو گئے۔ جب راجکمار دسویں جماعت میں تھے تو ان میں اداکاری کا کیڑا  پنپنے لگا۔ راجکمار نے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم ’لو، سیکس اور دھوکہ‘ سے کیا۔ اس فلم میں راجکمار کی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔ اس کے بعد راجکمار راؤ کو ایک کے بعد ایک کئی فلمیں ملنے لگیں۔

راجکمار نے بالی ووڈ میں بہت سی ہٹ فلمیں دی ہیں جن میں راگنی ایم ایم ایس، شیطان، کائے پو چھے، شاہد، شادی میں ضرور آنا، استری، ججمنٹل ہے کیا، روحی افزانہ وغیرہ شامل ہیں۔ راجکمار کو فلم کائے پو چھے کے لیے بہترین معاون اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ ملا تو وہیں انہیں فلم شاہد کے لیے بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ بھی ملا۔

Recommended