Urdu News

فلم ’ ہٹ ۔دی فرسٹ کیس’ سے راج کمار راؤ کا پہلا لک آؤٹ

فلم ’ ہٹ ۔دی فرسٹ کیس' سے راج کمار راؤ کا پہلا لک آؤٹ

راجکمار راؤ اور سانیا ملہوترا جلد ہی بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گے۔ فلم 'ہٹ – دی فرسٹ کیس' کی شوٹنگ رواں سال اپریل میں مکمل ہو چکی ہے اور اب یہ فلم رواں سال 15 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ دریں اثنا، سنیچر کو میکرز نے فلم کا موشن پوسٹر اور اداکار کا پہلا لک بھی جاری کر دیا ہے۔ اداکار راج کمار راؤ نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ فلم کی اپنی پہلی جھلک شیئر کی ہے۔پہلی نظر میں، اداکار نے اپنے دونوں کانوں میں بالیاں پہن رکھی ہیں اور وہ سخت لگ رہے ہیں۔

'ہٹ – دی فرسٹ کیس' ایک پراسرار تھرلر فلم ہے۔ یہ فلم 2020 کی تیلگو فلم "ہٹ" کا ہندی ریمیک ہے جس میں وشواک سین اور روحانی شرما اداکاری کر رہے ہیں۔ فلم میں ایک پولیس اہلکار کی کہانی بیان کی گئی ہے جو ایک لاپتہ خاتون کی تلاش میں نکلتا ہے۔ فلم کے تیلگو ورڑن کی ہدایت کاری شیلیش کولانو نے کی ہے، جو اب فلم کے ہندی ورڑن کے بھی ہدایت کار ہیں۔ فلم کو بھوشن کمار، دل راجو، کرشن کمار اور کلدیپ راٹھور نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم 15 جولائی 2022 کو ریلیز ہوگی۔

Recommended