تفریح

فلم’رام سیتو‘کا شاندار ٹریلر ریلیز، کیا ہے اس فلم کی خاصیت؟

 اکشے کمار سات ہزار سال پرانی تاریخ کی تلاش میں نکلے

اکشے کمار، جیکولین فرنینڈس اور نصرت بھروچا کی آنے والی فلم ‘رام سیتو’ اس سال دیوالی پر ریلیز ہونے والی ہے۔ دریں اثنا، منگل کو میکرز نے فلم کا زبردست ٹریلر ریلیز کیا۔

ٹریلر کی شروعات ایک مشن سے ہوتی ہے، مشن ‘رام سیتو’ کی 7000 سال پرانی تاریخ کو سامنے لانا ہے اور جس کی تلاش میں اکشے کمار اپنی پوری ٹیم کے ساتھ نکلتے ہیں۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ یہ ملک رام کے نام پر کیسے چلتا ہے۔ لیکن حکومت نے سپریم کورٹ میں ‘رام سیتو’ کو توڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سب کے درمیان اکشے کمار کو ‘رام سیتو’ کی تلاش میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، اس کی جھلک مزید ٹریلر میں ہے۔

‘رام سیتو’ کو ارونا بھاٹیہ، لائکا پروڈکشن اور وکرم ملہوترا مشترکہ طور پر پروڈیوس کریں گے اور ایمیزون پرائم ویڈیو کے تعاون سے تیار کیا جائے گا۔ ابھیشیک شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم رواں سال 25 اکتوبر کو دیوالی پر ریلیز ہوگی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago