Categories: تفریح

عالیہ۔رنبیر کی شادی: کرینہ کپور خان نے بھابھی عالیہ کو فیملی میں خوش آمدید کہا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بالی ووڈ اسٹار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کر کے ہمیشہ کے لیے ایک ہو گئے۔ دونوں کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ وہیں اب رنبیر کپور کی بہن کرینہ کپور خان نے  بھابھی عالیہ بھٹ کا خاندان میں ایک خاص انداز میں استقبال کیا ہے۔ اپنی انسٹا اسٹوری پر رنبیر-عالیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کرینہ کپور خان نے لکھا – 'ہمارے خاندان میں دل سے خوش آمدید میری ڈارلنگ عالیہ'۔ اس کے ساتھ ہی کرینہ نے اپنی بھابھی پر محبت کا اظہار کرتے ہوئے دل کا ایموجی بھی پوسٹ کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کرینہ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ روز یعنی 14 اپریل کو دونوں نے ممبئی کے پالی ہل میں واقع اپنے گھر واستو اپارٹمنٹ میں پنجابی رسم و رواج کے مطابق سات چکر لگائے۔ اس سے پہلے تمام رسومات جیسے ہلدی، چوڑے کی تقریب اور کل دیوتا کی پوجا  جیسی تمام رسمیں ہوئیں۔ جس میں دونوں کے صرف فیملی ممبرز، قریبی دوست اور کچھ مشہور شخصیات موجود تھیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago