Categories: عالمی

جنگ کے 50 دن مکمل: پوتن سے جھگڑے میں روسی وزیر دفاع کو دل کا دورہ، بائیڈن جائیں گے کیف

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ماسکو/کیف، 15 اپریل (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کو پچاس دن گزر چکے ہیں۔ جمعہ کو 51ویں روز بھی یوکرین پر روس کے حملوں میں کمی نہیں آ رہی ہے۔ دریں اثناء   روس کے وزیر دفاع کو دل کا دورہ پڑا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ روسی صدر ولادی میر پوتن  کے ساتھ جنگ  کے حوالے سے تنازع کا نتیجہ ہے۔ کئی سربراہان مملکت کے یوکرین کے دورے کے درمیان اب امریکی صدر جو بائیڈن کے بھی یوکرین کے دارالحکومت کیف کا دورہ کرنے کی باتیں منظر عام پر آ گئی ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
روس-یوکرین جنگ کے پہلے پچاس دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اب تک پچاس لاکھ یوکرائنی شہری ملک چھوڑ چکے ہیں۔ 70 لاکھ سے زیادہ لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہیں اور بے گھر ہونے کا درد جھیل رہے ہیں۔ جنگ کے حوالے سے روس کے اندرونی تنازعات کی اطلاعات بھی منظر عام پر آرہی ہیں۔ روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو جو کہ گزشتہ چند دنوں سے نظر نہیں آرہے تھے کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ روسی صدر پوتن اور سرگئی کے درمیان یوکرین کے معاملے پر اختلافات تھے۔ یہ اختلافات تنازعہ کی سطح تک پہنچ گئے، جس کے نتیجے میں سرگئی کو دل کا دورہ پڑا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دوسری جانب روسی جارحیت کے درمیان یوکرین کے حوصلے بلند کرنے کے لیے کئی سربراہان مملکت نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کا دورہ کیا ہے۔ اب ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ جلد ہی امریکی صدر جو بائیڈن بھی کیف کا دورہ کریں گے۔ اس کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago