Urdu News

رنبیرکپوراورعالیہ بھٹ جلد لیں گے سات پھیرے، جانئے دونوں کب اورکہاں کریں گے شادی؟

رنبیرکپوراورعالیہ بھٹ جلد لیں گے سات پھیرے

بالی ووڈ کے مشہور لو برڈز رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے بارے میں ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کا یہ مشہور جوڑا اس سال اکتوبر میں سات پھیرے لے سکتا ہے۔ اگرچہ ابھی تک اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی دونوں کے اہل خانہ میں سے کسی نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو رنبیر۔عالیہ گزشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے لیکن ملک میں کورونا کی وبا پھیلنے کے باعث دونوں کی شادی ملتوی کردی گئی۔ اس کے بعد دونوں اپنی آنے والی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئے۔

رنبیر-عالیہ جو اکثر اپنے رشتے کو لے کر بحث میں رہتے ہیں، کئی مواقع پر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ دونوں نے اپنے رشتے پر مہر ثبت کر دی ہے اور کھلے دل سے اپنے رشتے کو قبول کر لیا ہے۔ مداح بھی اب ان کی جلد شادی کے منتظر ہیں۔ دونوں جلد ہی آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'برہمسترا' میں امیتابھ بچن کے مدمقابل نظر آئیں گے۔

Recommended