Urdu News

رنبیر۔شردھا کی جوڑی نے باکس آفس پر پہلے دن شاندار کمائی کی

رنبیر۔شردھا کی جوڑی نے باکس آفس پر پہلے دن شاندار کمائی کی

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ شردھا کپور کی فلم “تو جھوٹھی میں مکار” 8 مارچ کو ہولی اور یوم خواتین کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے۔ بالی ووڈ کی اس فلم کو ایڈوانس بکنگ کے ذریعے زبردست رسپانس ملا ہے۔

فلم کی ریلیز کے بعد کمائی کے ابتدائی اعداد و شمار سامنے آ گئے ہیں۔ معروف فلمی تجزیہ کار ترون آدرش نے ‘تو جھوٹھی میں مکار’ کے ابتدائی اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔

 ان کے مطابق بدھ کو یعنی پہلے دن صبح 10.30 بجے تک فلم نے تقریباً 3.78 کروڑ کا بزنس کیا۔ فلم نے پی وی آر پر 1.82 کروڑ روپے، آئی این او ایکس پر 1.20 کروڑ روپے   کمائی کی ہے۔

تاہم اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو یہ بات واضح ہے کہ رنبیر کپور اور شردھا کپور کی فلم ‘تو جھوٹھی میں مکار’ کو پہلے دن شاندار اوپننگ ملی ہے۔ فلم کو مثبت ردعمل مل رہا ہے۔

 اگرچہ ہولی کی وجہ سے مارننگ شو کے ناظرین کی تعداد کم ہے لیکن شام کے شو کے ناظرین اور کمائی میں اضافہ ہونے کی امید ہے۔ فلم تو جھوٹھی میں مکار کی ہدایت کاری لو رنجن نے کی ہے۔

Recommended