Urdu News

رنویر۔دیپیکا کی شادی کی آج تیسری سالگرہ، دلچسپ ہے محبت کی کہانی

رنویر۔دیپیکا کی شادی کی آج تیسری سالگرہ، دلچسپ ہے محبت کی کہانی

فلم اداکارہ دپیکا پادوکون اور رنویر سنگھ جو دیپ ویر کے نام سے مشہور ہیں، آج اپنی شادی کی تیسری سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس خاص موقع پر یہ جاننا بہت دلچسپ ہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پادوکون کی پہلی ملاقات سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'گولیوں کی راس لیلا  رام لیلا ' کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں کے درمیان محبت شروع ہوئی۔ اس وقت سب کے لیے یہ اندازہ لگانا مشکل تھا کہ شوٹنگ کے دوران دونوں ایک دوسرے کے ساتھ آن اسکرین رومانس کے ساتھ ساتھ آف اسکرین   بھی پیار میں پڑ جائیں گے۔

میڈیا میں بھی دونوں کی محبت کی خبریں تیزی سے چل رہی تھیں۔ یہ جوڑی بالی ووڈ کی ایسی خوبصورت جوڑی بن گئی، جسے ناظرین نے اسکرین کے ساتھ ساتھ آف اسکرین بھی پسند کیا۔ حالانکہ رنویر پہلی نظر میں دیپیکا پر اپنا دل ہار بیٹھے تھے۔ دپیکا اور رنویر کا پیار پروان چڑھا فلم باجی راؤ مستانی کے سیٹ پر  ۔ جب دونوں کو سال 2015 میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'باجی راؤ مستانی' میں دوبارہ کام کرنے کا موقع ملا۔ دونوں کو ایک دوسرے سے پیار ہو گیا   اور ان کا رومانس آن اسکرین کے ساتھ ساتھ آف اسکرین   بھی جاری تھا۔ اس کے بعد دونوں نے فلم 'فائنڈنگ فینی' اور 'پدماوت' میں ایک ساتھ کام کیا اور تقریباً 6 سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 14 نومبر 2018 کو شادی کر لی۔ دونوں کی جوڑی بالی ووڈ کی مشہور جوڑیوں میں سے ایک ہے۔ ناظرین اس جوڑی کو بے حد پسند کر رہے ہیں اور انہوں نے اس جوڑی کا نام بھی 'دیپ ویر' رکھا ہے۔ شادی کے بعد بھی دپیکا اور رنویر فلمی دنیا میں سرگرم ہیں۔ دونوں بالی ووڈ کی مشہور جوڑیوں میں سے ایک ہیں اور جلد ہی فلم '83' میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔

Recommended