Urdu News

رنویر سنگھ نے ’سرکس‘ کی ٹیم کے ساتھ تصویر شیئر کی

رنویر سنگھ نے ’سرکس‘ کی ٹیم کے ساتھ تصویر شیئر کی

فلم اداکار رنویر سنگھ ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘سرکس’ کو لے کرسرخیوں میں ہیں۔ فلم رواں سال کرسمس پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ دریں اثنا، پیر کے روزرنویر سنگھ نے فلم کی ٹیم اور کامیڈی کے کنگزکے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی۔

اس تصویر میں رنویر سنگھ کے ساتھ اداکار ورون شرما، سنجے مشرا، جانی لیور، سدھارتھ جادھو اور فلم کے ہدایت کار روہت شیٹی بھی نظر آ رہے ہیں۔

یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ تصویر ’خطروں کے کھلاڑی 12‘ کے سیٹ کی ہے، جہاں فلم کے یہ تمام ستارے ٹیلی ویژن ریئلٹی شوکے کنٹسٹنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے پہنچے تھے۔

فلم کی بات کریں تو رنویر سنگھ، ورون شرما، سنجے مشرا، جانی لیور، سدھارتھ جادھو اپنی شاندار اداکاری اور کامیڈی ٹائمنگ سے ناظرین کے دل جیتنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔ فلم میں دیپیکا پدوکون اور اجے دیوگن خصوصی کردار میں نظر آئیں گے۔

رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ فلم میں ڈبل رول ادا کرنے جا رہے ہیں۔ یہ فلم شیکسپیئر کے ڈرامے ‘دی کامیڈی آف ایرر’ سے متاثر ہے۔ روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’سرکس’ کو روہت شیٹی بھوشن کمار کے ساتھ پروڈیوس کر رہے ہیں۔

فلم رواں سال 23 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Recommended