Urdu News

فلم ‘نکما’ کی ریلیز کی تاریخ طے، اس دن سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم 'نکما' کی ریلیز کی تاریخ طے، اس دن سینما گھروں کی زینت بنے گی

شبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'نکما' کی ریلیز کی تاریخ طے پا گئی ہے۔ فلم میں ابھیمنیو داسانی، شرلی سیٹیا اور شلپا شیٹی نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ کافی عرصے سے موضوع بحث اس فلم کو سال 2020 میں ہی ریلیز ہونا تھا لیکن ملک میں کورونا کی وبا پھیلنے کے باعث فلم کی ریلیز کی تاریخ ملتوی کر دی گئی۔

فلمسازوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ طے کر دی ہے۔ فلم رواں سال 17 جون کو ریلیز ہوگی۔ فلم نکما میں ایکشن کے ساتھ ساتھ شائقین کو رومانس اور کامیڈی کی جھلک دیکھنے کو ملے گی۔ فلم میں شلپا شیٹی اونی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ ابھیمانیو داسانی 'سدھا' اور شرلی سیٹیا 'سیا' کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کو سونی پکچرز اور شبیر خان فلمز نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ یہ شبیر کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم ہوگی، جب کہ اس کی ہدایات کاری بھی شبیر خان نے کی ہے۔

Recommended