Urdu News

معروف کامیڈین راجو شریواستو کا انتقال، ملک میں غم کی لہر

معروف کامیڈین راجو شریواستو کا انتقال

نئی دہلی، 21 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 ملک کے معروف و مشہور کامیڈین اور اترپردیش فلم ڈیولپمنٹ کونسل کے صدر راجو شریواستو کا 58 سال کی عمر میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) دہلی میں انتقال ہوگیا۔ ان کے اہل خانہ نے اس کی تصدیق کی ہے۔

انہیں سینے میں درد ہونے اور جم میں ورک ا?و?ٹ کے دوران گرنے کے بعد  10 اگست کو دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔اس کے بعد سے پورا ملک ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کر رہا تھا۔

وہ 1980 کی دہائی سے تفریحی دنیا میں سرگرم رہے ہیں۔ انہیں 2005 میں اسٹینڈ اپ کامیڈی شو ”دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج“ کے پہلے سیزن میں حصہ لینے کے بعد کافی مقبولیت ملی تھی۔ انہوں نے ”میں نے پیار کیا“، ”بازیگر“، ”بامبے ٹو گوا“ (ریمیک) اور ”آمدنی اٹھنی خرچہ روپیہ“ جیسی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

Recommended