Urdu News

ہمہ گیر صلاحیتوں سے مالا مال سہیل خان نے بطور ہدایت کار اپنے کیریئر کا آغاز کیا

ہمہ گیر صلاحیتوں سے مالا مال سہیل خان نے بطور ہدایت کار اپنے کیریئر کا آغاز کیا

ہمہ گیر صلاحیتوں سے مالا مال سہیل خان نے بطور اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار بالی ووڈ میں اپنی ایک خاص شناخت بنائی ہے۔ سہیل خان 20 دسمبر 1970 کو مہاراشٹر میں پیدا ہوئے۔ سہیل مشہور اسکرین رائٹر سلیم خان اور سلمیٰ خان کے بیٹے ہیں۔ ان کے بڑے بھائی ارباز خان اور سلمان خان بھی بالی ووڈ کے کامیاب اداکار ہیں۔

سہیل نے بطور ہدایت کار اپنے کیریئر کا آغاز 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ' ٹول ' سے کیا۔ فلم میں سنجے کپور، سلمان خان اور شلپا شیٹی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ اس کے بعد سہیل نے 1998 کی کامیاب فلم ' پیار کیا تو ڈرنا کیا ' کی کامیابی کے ساتھ ہدایت کاری کی۔ وہ اس فلم کے پروڈیوسر بھی تھے۔ اس فلم میں سلمان خان، ارباز خان، کاجول اور دھرمیندر مرکزی کردار میں تھے۔ سہیل نے 1998 میں پنجابی ہندو لڑکی سیما سچدیوا سے شادی کی۔ ان کے دو بیٹے ہیں، نروان اور یوہان۔

سہیل نے 2002 میں فلم میں نے دل تجھ کو دیا' سے بالی ووڈ میں بطور اداکار اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ اس فلم میں اداکاری کے ساتھ ساتھ سہیل اس فلم کے پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور اسٹوری رائٹر بھی تھے، تاہم یہ فلم باکس آفس پر ناکام رہی۔ سال 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم "میں نے پیارکیوں کیا " سہیل خان کی پہلی ہٹ فلم تھی۔ اس کے بعدسہیل نے کئی فلموں میں اداکاری کی جس میں ڈرنا منع ہے، کرشنا کاٹیج، آریاین، ہیروز، گاڈ تس سی گریٹ ہو، لویاتری وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سہیل سونی ٹی وی پر نشر ہونے والے کامیڈی شو ' کامیڈی سرکس کا نیا دور ' میں بطور جج بھی نظر آئے۔ بالی ووڈ میں خاص مقام حاصل کرنے والے سہیل خان سوشل میڈیا پر بھی ایکٹو ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

Recommended