Urdu News

ریچا چڈھا کے تازہ ترین فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پربرپا کیا ہنگامہ

ریچا چڈھا کے تازہ ترین فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پربرپا کیا ہنگامہ

علی فضل کے ساتھ اپنے تعلقات کو لے کر اکثر بحث میں رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ یہ تصاویر ریچا کے تازہ ترین فوٹو شوٹ کی ہیں، جس میں ان کا غضب کا ٹرانسفارمیشن دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ تصاویر خود ریچا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

تصویریں شیئر کرتے ہوئے رہچا نے لکھا – 'فوٹو شوٹ۔ جہاں میری  اور فوٹوگرافر کی دوستی ہوتی ہے، تومجھے فوٹو شوٹ کروانا پسند ہے۔ یہ فوٹو شوٹ کرواتے ہوئے مجھے ایسا لگ رہاتھا جیسے میں کوئی کردار ادا کر رہی ہوں“۔

تصویروں میں ریچا سیاہ تھائی سلٹ گاون میں نظر آ رہی ہیں۔ اس کا لباس اور اس کا اسٹائل ان کے لک پر چار چاند لگارہا ہے۔ ریچا کی ان تصاویر کو مداح اور مشہور شخصیات بہت پسند کر رہے ہیں اور ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔کام کے محاذ پر، ریچا چڈھا جلد ہی فلم’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے‘ میں نظر آئیں گی۔

Recommended