Categories: تفریح

سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے رتیش دیش مکھ نے بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے لہرائے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایک سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے بالی ووڈ کے ہینڈسم اداکار رتیش دیش مکھ 17 دسمبر 1978 کو مہاراشٹر میں پیدا ہوئے۔ وہ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی ولاس راو دیشمکھ کے بیٹے ہیں۔ سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود رتیش نے سیاست کونہیں بلکہ اداکاری کو اپنے کیریئر کے طور پر منتخب کیا اور سال 2003 میں فلم 'تجھے میری قسم' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس فلم میں ان کے اپوزٹ اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا مرکزی کردار میں تھیں۔ فلم میں دونوں کی اداکاری اورشاندار کیمسٹری کو شائقین نے خوب پسند کیا اور فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت  رہی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 اس کے بعد رتیش نے ایک کے بعد ایک کئی ہٹ فلمیں دیں جن میں مستی، کیا کول ہے ہم، بلف ماسٹر، مالامال ویکلی، اپنا سپنا منی منی، ہے  بے بی، دھمال، ہم شکل وغیرہ شامل ہیں۔ فلموں میں اداکاری کے علاوہ رتیش نے کچھ مراٹھی فلموں کو پروڈیوس بھی کیا ہے  اور کچھ ایوارڈس تقریب کی میزبانی بھی کی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
رتیش دیشمکھ کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو انہوں نے 3 فروری 2012 کوجینیلیا ڈی سوزا سے شادی کر لی۔ دونوں نے اپنی پہلی فلم تجھے میری قسم میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کی تھی۔ اس کے بعد یہ جوڑی فلم تیرے نال پیار ہو گیا میں بھی نظر آئی۔ رتیش اور جینیلیا کا شمار بالی ووڈ کے خوبصورت ترین جوڑوں میں ہوتا ہے۔ رتیش اور جینیلیا کے دو بچے ہیں، ریان اور راہل۔ رتیش سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو رہتے ہیں۔ ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ورک فرنٹ کی بات کریں تو رتیش جلد ہی اداکار فردین خان کے ساتھ فلم وسفوٹ میں کام کرتے نظر آئیں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

10 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

10 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

10 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

10 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

10 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

10 months ago