Urdu News

ریاض سیزن دنیا بھر کے لوگوں کے لیے تفریح مہیا فراہم کر رہا ہے: رانا عظیم

ریاض سیزن دنیا بھر کے لوگوں کے لیے تفریح مہیا فراہم کر رہا ہے: رانا عظیم

ریاض (رانا عظیم )

سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم نے کہا ہے کہ ریاض سیزن دنیا بھر کے لوگوں کو تفریحی مہیا کر رہا ہے جہاں مقامی اور بیرون ممالک سے آنے والے افراد تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں اس میں گزشتہ سیزن کی طرح بھارت اور پاکستان کے فنکاروں کی شرکت کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

 سعودی دارالحکومت ریاض میں موسم ریاض کے میڈیا سیل میں پاکستانی اور بھارتی صحافیوں سمیت دیگر افراد سے سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم نے ملاقات کی اور انہیں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ موسم ریاض کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور گزشتہ سیزن کی طرح اس سیزن میں بھی بھارت اور پاکستان کے لاکھوں افراد کے لئے سعودی گورنمنٹ کی جانب سے تفریحی ایونٹ کے لئے اقدامات کیے گئے ہیں ۔

 بھارت اور پاکستان کے فنکار اور گلوکار دونوں ممالک میں یکساں مقبول ہیں اور دونوں ممالک کے فنکاروں کو ریاض سیزن میں پرفارم کریں گے پہلے مرحلے میں سلمان خان جیسے سپرسٹار اپنے دیگر فنکاروں کے ہمراہ دس دسمبر کو پرفارم کرنے آرہے ہیں جس میں بھارت سمیت پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہوگی نوشین وسیم کا کہنا تھا کہ فنکار محبتوں کو فروغ دیتے ہیں اور ہمیں ان کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے

Recommended