Categories: تفریح

امرتسر ایئرپورٹ سے ننگے پاوں گولڈن ٹیمپل پہنچے’آر آر آر‘ فیم رام چرن

رام چرن آیپا دیکشا مہاورت کی وجہ سے 41 دنوں سے برہمی کا ورت رکھ رہے ہیں

’آر آر آر‘  نے 12 دنوں میں تقریباً 900 کروڑ کمائے ہیں

پیریڈ ڈرامہ فلم 'آر آر آر' فیم سپر اسٹار رام چرن گرو کی نگری  امرتسر پہنچے۔ جب وہ امرتسر کے سری گرو رام داس بین الاقوامی ہوائی اڈے سے باہر آئے تو انہوں نے اپنے پاوں میں جوتے یا چپل نہیں پہن رکھی تھی۔ یہ دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ رام چرن اپنے پالتو کتے رائم کے ساتھ ننگے پاؤں ایئرپورٹ سے باہر آئے  اور اپنی کار میں ہوٹل کے لیے روانہ ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اگلے 15 دنوں تک امرتسر میں اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ کریں گے۔

دراصل رام چرن نے اس وقت آیپا دیکشا مہاورت رکھا ہوا ہے۔ اس وجہ سے وہ 41 دنوں سے برہمی پر عمل کر رہے ہیں اور اس دوران وہ اپنے پیروں میں کچھ نہیں پہنیں گے۔ ہوٹل میں مختصر قیام کے بعد، رام چرن اپنے ساتھی فنکاروں کے ساتھ  سری ہریمندر صاحب پہنچے۔ گرودوارہ انتظامیہ نے ان کو سروپا (انگواسترا) دے کر ان کی عزت افزائی کی۔ لوگوں کا ہجوم انہیں دیکھنے کے لیے جمع ہوگیا۔ رام چرن نے بھی اپنے مداحوں سے ہاتھ ملایا اور مسکراہٹ کے ساتھ ان کا خیر مقدم قبول کیا۔ شری گردوارہ صاحب میں کچھ دیر ٹھہرنے کے بعد، رام چرن ہوٹل واپس چلے گئے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago