شری امرناتھ یاترا کے لیے آن لائن رجسٹریشن 11 اپریل سے شروع ، دیگر تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شری امرناتھ یاترا کے لیے آن لائن رجسٹریشن 11 اپریل سے شروع ہوگا۔ اس بار شری امرناتھ یاترا 30 جون سے شروع ہوگی اور روایت کے مطابق رکشا بندھن کے دن ختم ہوگی۔ اس سال عقیدت مند تقریباً 43 دن تک بابا برفانی کے دیدار کر سکیں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں 27 مارچ کوشرائن بورڈ کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اس بار شری امرناتھ یاترا 30 جون سے شروع ہوگی اور روایت کے مطابق رکشا بندھن کے دن ختم ہوگی۔ اس سال عقیدت مند تقریباً 43 دن تک بابا برفانی کے دیدار کر سکیں گے۔ ملاقات میں یاترا کی تیاریوں کے علاوہ مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے میٹنگ میں کہا کہ یاترا کے دوران کووڈ کے قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شرائن بورڈ نے11 اپریل سے آن لائن عمل کے ذریعے یاترا کے لیے تیرتھ یاتریوں کا رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کشمیر کے ہمالیای علاقے کے عقیدت کے اس مقام میں تیرتھ یاتریوں کی نقل و حرکت کی آر ایف آئی ڈی پر مبنی ٹریکنگ کی جائے گی۔ کورونا وبا کی وجہ سے شری امرناتھ شرائن بورڈ نے گذشتہ دو سالوں سے یاترا کو عقیدت مندوں کے لیے بند کر رکھا تھا۔ تاہم بابا امرناتھ کی پوجا پوترگفا میں ویدک جاپ کے ساتھ جاری رکھی گئی تھی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago