تفریح

آر آر کے گیت’ناٹو ناٹو‘اورفلم دی ایلی فینٹ وہسپرس نے آسکر میں کی تاریخ رقم

لاس اینجلس، 13 مارچ ( انڈیا نیرٹیو)

 دنیا کے سب سے باوقار فلمی اعزاز آسکر ایوارڈ کی تقریب میں بھارت نے اس بار اپنا جلوہ دکھایا ہے۔ ہندوستانی فلم آر آر آر کے گانے ‘ناٹو ناٹو’ نے آسکر ایوارڈ جیت کر دنیا بھر  میں مداحوں کا سینا چوڑا کر دیا ہے ۔ اس کے علاوہ شارٹ فلم دی ایلی فینٹ وہسپرس نے آسکر ایوارڈ جیت کر ہندوستانی سنیما کو ایک تاریخی اور قابل فخر موقع فراہم کیا ہے۔

لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی تاریخی آسکر ایوارڈز کی تقریب ہندوستانیوں کے لیے خوشی کے مواقع لے کر آئی ہے۔ اصل میں تیلگو میں بننے والی فلم آر آر آر کے گانے ‘ناٹو ناٹو’ نے ’اوریجنل سانگ‘ کیٹیگری میں آسکر ایوارڈ جیتا ہے۔ اس ایوارڈ سے بھارت اور دنیا بھر میں پھیلے بھارتی سینما کے شائقین کو فخر کا موقع ملا ہے، ایوارڈ جیتنے کے بعد فلم بنانے والوں کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔ بھارتی فلم آر آر آر کے گانے ‘ناٹو ناٹو’ کے نام کا اعلان ہوتے ہی فلم کی ٹیم اور ہدایت کار ایس ایس راجامولی خوشی سے اچھل پڑے۔

آسکر ایوارڈز کے اس 95ویں ایڈیشن میں ہندوستان نے دوسرا آسکر ‘ناٹو ناٹو’ کی شکل میں جیتا ہے۔ اس سے قبل ہندوستان نے ہندوستانی پروڈکشن کے لیے پہلا آسکر ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔ بھارتی فلم دی ایلی فینٹ وہسپرس نے شارٹ فلم ڈاکیومنٹری کیٹیگری میں آسکر ایوارڈ جیت لیا ہے۔ اس فلم نے پوری دنیا میں ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

یہ ہندوستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ فلم کی آسکر جیت پر پروڈیوسر گنیت مونگا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایوارڈ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ یہ رات تاریخی ہے کیونکہ یہ کسی ہندوستانی پروڈکشن کے لیے پہلا آسکر ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago