ممبئی: ہندی فلم انڈسٹری کے قدآور اداکار دلیپ کمار(Dilip Kumar) کی اہلیہ اور مشہور اداکارہ سائرہ بانو (Saira Banu) ان دنوں بہت بیمار چل رہی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ سائرہ بانو کی طبیعت بگڑنے کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد پہلی بار بیوی سائرہ بانو کو مرحوم اداکار دلیپ صاحب کے زیر تعمیر نئے بنگلے پر اسپاٹ کیا گیا۔ سائٹ پر پہنچی اداکارہ نے اپنے ہاتھو میں مرحوم شوہر دلیپ کمار کی فریم کرائی ہوئی ایک تصویر ہاتھ میں پکڑ کر فوٹو گرافر کو پوز دیا۔ اس موقع پر سائرہ بانو کے ساتھ ان کی ٹیم کے علاوہ ڈاکٹر بھی تھے جو انہیں چلنے میں مدد دے رہے تھے۔
جانکاری کے مطابق تین دن پہلے بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد سائرہ بانو کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ، جس کے بعد انہیں ہندوجا اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ۔ ابھی اداکارہ کی طبیعت مستحکم بتائی جارہی ہے ۔ لیکن ان کا بلڈ پریشر نارمل نہیں ہورہا ہے ۔ آکسیجن لیول بھی کم ہی رہتا ہے ، جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں پریشانی ہورہی ہے ۔ ڈاکٹر سبھی ضروری جانچ کررہے ہیں ، جس کے بعد یہ پتہ لگایا جاسکے گا کہ کس وجہ سے انہیں پریشانی ہورہی ہے ۔
76 سالہ سائرہ بانو گزشتہ 54 سالوں سے دلیپ کمار کے ساتھ ہر لمحہ سائے کی طرح رہیں ، لیکن ان کے انتقال کے بعد سے ہی وہ کافی تنہا ہوگئی ہیں ۔ دو مہینے پہلے سات جولائی کو دلیپ کمار کی موت نے ان کے لاکھوں چاہنے والوں کو غم کے درمیا میں ڈبودیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق دلیپ صاحب کے انتقال کے بعد سے ہی سائرہ بانو کافی گم صم رہنے لگی ہیں ۔ انہیں مسلسل دلیپ صاحب کی یاد ستا رہی ہے اور وہ کنبہ کے افراد سے ان کے ہی بارے میں باتیں کرتی رہتی ہیں ۔
آپ کو بتادیں کہ گزشتہ کئی سالوں سے لوگ بار بار دلیپ کمار کو اسپتال میں بھرتی ہوتے ہوئے اور پھر ٹھیک ہوکر باہر نکلتے ہوئے دیکھا کرتے تھے ۔ ہر وقت سب کے سامنے ایک تصویر آتی تھی ۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سائرہ بانو کے فینس اب ان کی جلد شفایابی کی دعا کررہے ہیں ۔