بالی ووڈ کے 'بھائی جان' ان دنوں حیدرآباد میں اپنی آنے والی فلم 'کبھی عید کبھی دیوالی' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس دوران انہوں نے شوٹنگ سے کچھ وقت نکال کر گرین انڈیا چیلنج میں حصہ لیا اور راموجی فلم سٹی میں پودا لگایا۔ سلمان خان نے یہ اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو دی ہے اور اس کے ساتھ انہوں نے اپنے مداحوں سے پودے لگانے اور ماحول کو بچانے کی اپیل بھی کی ہے۔ سلمان خان نے ٹویٹ کر کے مداحوں سے کہا ہے کہ وہ گرین انڈیا چیلنج میں حصہ لیں تاکہ گلوبل وارمنگ پر قابو پایا جا سکے۔
سلمان کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو فلم کبھی عید کبھی دیوالی کے علاوہ سلمان خان جلد ہی فلم ٹائیگر 3 میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں کترینہ کیف ایک بار پھر ان کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ سلمان خان جلد ہی عامر خان کی 'لال سنگھ چڈھا' اور شاہ رخ خان کی 'پٹھان' میں مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔