Urdu News

سلمان خان ‘ٹائیگر 3’ کی شوٹنگ کے دوران سن رائز کا لطف اٹھاتے ہوئے

اداکار سلمان خان

سلمان خان 'ٹائیگر 3' کی شوٹنگ کے دوران  سن رائز کا  لطف اٹھاتے ہوئے

اداکار سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'ٹائیگر 3' کے حوالے سے بحث میں ہیں۔ کٹرینہ کیف اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم میں سلمان خان را کے ایجنٹ اویناش سنگھ راٹھور اور کٹرینہ کیف آئی ایس آئی ایجنٹ زویا ہمانی کے کردار میں نظر آنے والی ہیں۔فلم کی شوٹنگ ان دنوں ترکی میں جاری ہے۔ دریں اثنا، سلمان خان نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں سلمان خان طلوع آفتاب سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور پس منظر میں  ایک خوبصورت نظارہ ہے۔ سلمان خان کی اس تصویر پر شائقین  ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سلمان خان کی آنے والی فلم ٹائیگر 3 کی پہلی قسط، کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'ایک تھا ٹائیگر' 2012 میں ریلیز ہوئی تھی۔ دوسری 'ٹائیگر زندہ ہے' 2017 میں ریلیز ہوئی تھی اور اسے علی عباس ظفر نے ڈائریکٹ کیا تھا۔اب فلم کی تیسری قسط منیش شرما ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ یہ فلم اگلے سال سینما گھروں میں دستک دے گی۔شائقین اس فلم کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔

Recommended