Urdu News

سلمان خان کی عوام سے اپیل ۔ ویکسین کے بارے میں کنفیوژن نہ پھیلائیں

سلمان نے عامر خان کی فلم کو مسترد کر دیا۔

سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں سلمان کورونا وبا کے خلاف بیداری پھیلاتے ہوئے اور لوگوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے نظر آ رہے ہیں۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں سلمان خان کہتے ہیں – 'ہم سب جانتے ہیں کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے کورونا وائرس نے پوری دنیا میں تباہی مچارکھی ہے۔ ایک کے بعد ایک کورونا کی لہریں آرہی ہیں۔ اس سے ایک بات واضح ہو گئی ہے کہ ویکسین ہی کورونا سے بچاؤ کا سب سے موثر علاج ہے۔ جہاں ایک طرف حکومت عوام کو ویکسین پہنچانے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہے وہیں دوسری طرف ویکسین کے حوالے سے کچھ بے بنیاد افواہیں بھی پھیلائی جا رہی ہیں۔ اس سے لوگوں میں ویکسین کے بارے میں خوف پیدا ہو رہا ہے۔

ویڈیو میں سلمان خان لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کورونا ویکسین کے حوالے سے لوگوں میں کنفیوژن نہ پھیلائیں۔ ویکسین لگوا کر، آپ نہ صرف خود کو، اپنے خاندان، اپنے معاشرے اور ملک کو محفوظ رکھنے میں اپنا  کردار  ادا کریں۔ اس لیے میں آپ سب سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں کہ جلد از جلد کورونا ویکسین لگائیں۔

Recommended