Urdu News

سارہ علی خان نے خود کو دی سالگرہ کی مبارکباد، خوب صورت نوٹ میں کیا ہے درج؟

بالی ووڈ کی ببلی اداکارہ سارہ علی

بالی ووڈ کی ببلی اداکارہ سارہ علی خان آج اپنی 27ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس خاص موقع پر سارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کرکے خود کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ سارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ جم میں نظر آرہی ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے سارہ نے لکھا- ’ہیپی برتھ ڈے سارہ۔ ہمیشہ اپنے آپ سے پیار کرتے رہیں۔

سارہ علی خان کی یہ پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ سارہ علی خان فلم اداکارہ امریتا سنگھ اور اداکار سیف علی خان کی بیٹی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنا کیرئیر بنانے کے لیے کبھی اپنے نام کا سہارا نہیں لیا۔ فلم کیدارناتھ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی سارہ نے اپنی شاندار اداکاری سے بہت کم وقت میں ناظرین کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنا لی ہے۔ورک فرنٹ کی بات کریں تو سارہ علی خان جلد ہی فلم’گیس لائٹ‘ کے علاوہ وکی کوشل کے ساتھ ایک بلا عنوان فلم میں نظر آئیں گی۔

Recommended