Urdu News

سارہ علی خان اپنے بھائی اور دوستوں کے ساتھ کشمیر کی وادیوں میں چھٹیاں گزار رہی ہیں

سارہ علی خان اپنے بھائی اور دوستوں کے ساتھ کشمیر کی وادیوں میں چھٹیاں گزار رہی ہیں

بالی ووڈ کی چلبلی اداکارہ سارہ علی خان ان دنوں اپنے بھائی اور دوستوں کے ساتھ کشمیر کی وادیوں میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ سارہ علی خان نے اس چھٹی کی کچھ تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر سارہ کی ان تصاویر کو مداح کافی پسند کر رہے ہیں۔ سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان بالی ووڈ کے مشہور اسٹارکڈس میں سے ایک ہیں۔ دونوں فلم اداکار سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بچے ہیں۔ دونوں آپس میں خاص بانڈ شیئر کرتے ہیں۔

سارہ علی خان آج اپنے والدین کی طرح بالی ووڈ کی ایک معروف اداکارہ ہیں۔

 انہوں نے سال 2018 میں فلم کیدارناتھ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔جبکہابراہیم علی خان 2008 میں آئی  فلم 'ٹشن' میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر چھوٹے کردار میں نظر آئے۔ ابراہیم فی الحال فلمی دنیا سے دور ہیں۔ اس کے باوجود وہ اپنے انداز اور اسٹائل کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ابراہیم کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ورک فرنٹ کی بات کریں تو سارہ علی خان جلد ہی وکی کوشل کے ساتھ ایک فلم میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

Recommended