Categories: تفریح

ستیش کوشک نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر اپنے کیریئر کا کیا تھا آغاز، اب کرتے ہیں لوگوں کے دلوں پرراج

برتھ ڈے اسپیشل 13 اپریل

فلمساز، ہدایت کار، اداکار اور مصنف ستیش کوشک 13 اپریل 1956 کو ہریانہ میں پیدا ہوئے، انہیں بچپن سے ہی فلموں میں اداکاری کا شوق تھا۔ دہلی یونیورسٹی کے کروڑی مل کالج سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد، انہوں نے نیشنل اسکول آف ڈرامہ میں داخلہ لیا۔ سال 1978 میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد، انہوں نے پونے فلم اینڈ ٹیلی ویڑن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا سے تعلیم حاصل کی اور اداکار بننے کے خواب کے ساتھ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔ ستیش کوشک کو 1983 میں شیکھر کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'معصوم' میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنے کا موقع ملا۔

اس کے ساتھ ہی ستیش اس فلم میں ایک چھوٹے سے کردار میں بھی نظر آئے تھے۔ فلم میں ایک چھوٹا سا کردار ادا کرنے کے باوجود ستیش نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی لیکن انہوں نے 1987 میں ریلیز ہونے والی فلم 'مسٹر انڈیا' میں کیلنڈر کا کردار ادا کر کے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی۔

ستیش نے زیادہ تر فلموں میں مزاحیہ کردار ادا کیے ہیں۔ ان کی اہم فلموں میں وہ سات دن، رام لکھن، مسٹر اینڈ مسز کھلاڑی، ساجن چلے سسرال، پردیشی بابو، گھروالی-باہروالی، ہم آپ کے دل میں رہے ہیں، حد کر دی آپنے، ججمنٹل ہے کیا، بھارت، باغی 3 وغیرہ شامل ہیں۔ ستیش کوشک نے جہاں فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کو متعارف کرایا وہیں بطور پروڈیوسر ہدایتکار بھی اپنی خاص شناخت بنائی۔

بطور ہدایت کار ان کی پہلی فلم 1993 میں 'روپ کی رانی چوروں کا راجہ' تھی۔ بطور ہدایت کار ان کی اہم فلموں میں 'ہم آپ کے دل میں رہتے ہیں '، 'ہمارا دل آپ کے پاس ہے'، 'مجھے کچھ کہنا ہے'، 'تیرے نام'، 'ملیں گے-ملیں گے'، 'کاغز' وغیرہ شامل ہیں۔ ستیش نے فلموں کی ہدایت کاری کے ساتھ ساتھ کئی فلمیں پروڈیوس کی ہیں جن میں 'مسٹر بیچارا'، 'کیونکہ'، 'ڈرنا ضروری ہے'، 'ڈھول' وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ستیش کوشک نے فلم 'ہم آپ کے دل میں رہتے ہیں ' کا اسکرپٹ بھی لکھا۔ ستیش کوشک کی بیوی کا نام ششی کوشک ہے اور ان کے دو بچے ونشیکا کوشک اور شانو کوشک ہیں۔ ستیش جلد ہی انیل کپور، فاطمہ ثنا شیخ اور ہرش وردھن کپور کے ساتھ فلم 'تھار' میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔یہ فلم اس سال OTTپلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago