Urdu News

اننیا پانڈے کا گلیمرس اندازدیکھ کر مداحوں نے تھام لیے اپنے دل

بالی ووڈ کی خوب صورت اورکیوٹ اداکارہ اننیا پانڈے

اننیا پانڈے کا گلیمرس اندازدیکھ کر مداحوں نے  تھام لیے اپنے دل

بالی ووڈ کی خوبصورت اورکیوٹ اداکارہ اننیا پانڈے کے تازہ فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ وائرل ہونے والی یہ تصاویر نانیا نے خود انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ اننیا کے فوٹو شوٹ کا یہ مکمل سیٹ اپ ونٹیج لک میں نظر آرہاہے۔ وہیں تصویروں میں اننیا نے سیاہ شارٹ ٹاپ کے ساتھ میچنگ پینٹ پہن رکھی ہے اور اس لباس کو مزید اسٹائلش لک دینے کے لئے انہوں نے بلیک کلر کا کوٹ بھی کیری کیا ہے۔ تصویروں میں اننیا ایک ونٹیج کا ر کے سامنے کھڑی ہوکر الگ الگ انداز میں پوز دے رہی ہیں۔

ان کا یہ سزلنگ اور  گلیمرس انداز شائقین کو کافی پسند آ رہاہے اور وہ اننیا کی ان تصویروں پر شدید رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔اننیا پانڈے نے بالی وڈ فلموں میں فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر۔ 2، پتی پتنی اور وہ ، کھالی پیلی وغیرہ میں اپنی شاندار اداکاری سے بہت مختصر وقت میں شائقینکے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی ہے۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو اننیا جلد ہی ساوتھ کے مشہور اداکار وجے دیوراکونڈاکے ساتھ فلم’لائیگر‘ میں نظر آئیں گی۔

Recommended