Categories: تفریح

جیکی بھگنانی سمیت بالی ووڈ کی9 مشہور شخصیات کے خلاف جنسی ہراسانی کا معاملہ درج

جیکی بھگنانی سمیت بالی ووڈ کی9 مشہور شخصیات کے خلاف جنسی ہراسانی کا معاملہ درج

تفریحی صنعت سے ایک بار پھر بڑی اور حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار اور پروڈیوسر جیکی بھگنانی سمیت نو بڑی بالی ووڈ مشہور شخصیات کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

دراصل ، حال ہی میں ایک 28 سالہ ماڈل ، آرٹسٹ اور گیت کارنے بالی ووڈ کے 9 بڑے لوگوں کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے اورمارپیٹکے الزامات لگائے ہیں۔ ماڈل نے الزام لگایا ہے کہ گذشتہ کئی برسوں کے دوران اسے درجنوں افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ خاتون نے اپنی شکایت ڈپٹی کمشنر پولیس زون 10 ، ڈاکٹر مہیشور ریڈی کے پاس درج کروائی ہے۔ جس کے بعد انہوں نے اندھیری پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں کو بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس معاملے میں ، متاثرہ لڑکی نے 18 مئی کو اپنا بیان ریکارڈ کیا اور بتایا کہ جنسی استحصال کے واقعات 2013-2019 کے درمیان رونما ہوئے ہیں۔

ایف آئی آر میں ، مشہور فوٹوگرافر کولٹن جولین ، کوون انٹرٹینمنٹ کے شریک بانی انیربنبلاہ ، پروڈیوسر جیکی بھگنانی ، ٹی سیریز کے کرشنا کمار ، اے ایچ اے کے سی ای او اجیت ٹھاکر ، زیرو دھا کے شریک بانی نکھل کمات ، ، وشنو اندوری ، شیل گپتا اور گرجوت سنگھ کے نام شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 11 افراد پر الزام لگایا گیا ہے لیکن پولیس نے صرف 9 افراد کے خلاف شکایات درج کی ہیں کیونکہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ممبئی سے باہرکے واقعات پر شکایات درج نہیں کرسکتی ہے۔

اسی دوران ملزم فوٹوگرافر کولسٹن جولین نے اپنے اوپر لگائے گئے الزام کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد ، انیربن اور اجیت ٹھاکر ایک بار پھر خبروں میں آگئے ہیں ، کیونکہ ماضی میں بھی ان پر کئی بار جنسی استحصال کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago