تفریح

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا فلم ’دی آرچیز‘ سے اداکاری کا آغاز کریں گی

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان جلد ہی زویا اختر کی فلم دی آرچیز سے اداکاری کا آغاز کرنے والی ہیں۔ سہانا کی بچپن کی قریبی دوست اننیا پانڈے بھی سہانا کو بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ اننیا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ سہانا اپنے ڈیبیو کو لے کر بہت پرجوش ہیں۔

اننیا نے کہا، میں سہانا کو بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ ‘دی آرچیز’ کے ٹیزر کے بعد ہر کوئی سہانا کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے پرجوش ہے۔ اداکارہ اننیا پانڈے نے یہ بھی کہا کہ جب سہانا انڈسٹری میں داخل ہوں گی تو وہ کافی متاثر کن ہوں گی کیونکہ مقابلہ بڑھے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کی وجہ سے ہمیں اپنے کام میں زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔

سہانا خان کے مداح کافی عرصے سے ان کے بالی ووڈ ڈیبیو کا انتظار کر رہے تھے جو کہ جلد ختم ہونے والا ہے۔ سہانا کی پہلی فلم ‘دی آرچیز’ جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ تاہم ابھی تک اس فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔

اس فلم کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی بہن خوشی کپور اور امیتابھ بچن کے پوتے اگستیہ نندا بھی ‘دی آرچیز’ میں سہانا خان کے مدمقابل بڑے پردے پر ڈیبیو کر رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago